دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /30 ستمبر ( سیاست نیوز) گولکنڈہ اور ایس آر نگر پولیس حدود میں دو افراد کی خودکشی کے واقعات پیش آئے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 30 سالہ سید عتیق جو اکبرپور گولکنڈہ علاقے کے ساکن سید نظیر احمد کا بیٹا تھا ۔ ایک واٹر سپلائی پلانٹ میں کام کرتا تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ مہیش گوڑ جو امیر پیٹ میں رہتا تھا ایک چائے کا اسٹال چلایا کرتا تھا ۔ درد شکم سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لے لی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔