مدینہ منورہ کی ہوٹل میں آتشزدگی ، 15 معتمرین جاں بحق ، 130 زخمی
ریاض ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مدینہ منورہ میں آج ایک افسوسناک سانحہ وقوع پذیر ہوا جہاں ایک ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی ۔ اس کی وجہ سے 15 معتمرین جاں بحق اور تقریبا 130 زخمی ہوگئے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی دوپہر پیش آیا ۔ اس ہوٹل میں تقریبا 700 معتمرین قیام کئے ہوئے تھے ۔ عہدیداروں نے جاں بحق ہونے والوں ک