دنیا
دیویانی کیخلاف الزامات سے دستبرداری ناممکن : امریکہ
خاتون سفارت کار کی گرفتاری پر ہندوستان سے معذرت خواہی سے انکار
امریکی سفارت خانے میں کم اُجرتوں کا الزام مسترد
واشنگٹن 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی انتظامیہ کے ایک سرکردہ عہدیدار نے آج کہاکہ ہندوستانی سفارت کار دیویانی کھوبرگاڑے کی گرفتاری کے تنازعہ پر واشنگٹن، ہند ۔ امریکہ باہمی تعلقات میں منفی اثرات کا خواہشمند نہیں ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران آج کہاکہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ (د
عام معافی کے بعد میانمار میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ،حکومت کا ادعا
یانگون 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )میانمار نے آج اعلان کیا کہ اس کی جیلوں میں اب کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے ۔ عام معافی کے اعلان کے بعد صدر میانمار کے تمام ناراض قیدیوں کو سال کے اختتام تک رہا کرنے کے عہد کی تکمیل ہوگئی ہے ۔ڈرامائی اصلاحات کے نتیجہ میں آج بیسیوں قیدی رہا کردیئے گئے ۔ان اصلاحات کے نفاذ کا آغاز 2011 میں ہوا تھا جس کے نتیجہ میں سا
ایران اور عالمی طاقتوں کی بات چیت کا آغاز
جنیوا۔30ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کو اُس کے خلاف عائدپابندیوں میں نرمی کے بدلے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام روکنے کیلئے طئے شدہ تاریخی سمجھوتہ پر عمل آوری کے مقصد سے تہران اور بڑی عالمی طاقتوں کے مابین بند کمرہ مذاکرات آج سے دوبارہ شروع ہوگئے ۔ یوروپی یونین میں خارجہ پالیسی کے ترجمان مائیکل مان نے کہا کہ جنیوا مذاکرات مقامی وقت کے م
انٹارٹیکا میں پھنسا جہاز نکالنے کی کوششیں ناکام
سڈنی ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قطب جنوبی کے علاقے میں برف میں پھنسے ہوئے روسی بحری جہاز کو نکالنے کی کوششیں خراب موسم کی وجہ سے تاحال کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ سائنسی مشن پر گامزن اکیڈیمیشن شوکالسکیے نامی بحری جہاز کرسمس کے دن سے انٹارٹیکامیں پھنسا ہوا ہے اور اب تک برف توڑنے والے تین بحری جہاز اس کی مدد کیلئے بھیجے گئے ہیں لیکن یہ تینو
سوڈان گھمسان لڑائی جاری
جوبا (جنوبی سوڈان) ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان میں جاری مسلح تصادم و سیاسی افراتفری کے سبب ہزارہا افراد نے دارالحکومت جوبا میں قائم اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ اِن کیمپوں میں بسنے والے افراد، بالخصوص مرد، شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ جوبا یونیورسٹی سے گرایجویشن مکمل کرنے والے 29 سالہ وْواور کھور کے بقول کیمپ
آسٹریلیا میں ہندوستانی طالبعلم حملہ میں شدید زخمی
ملبورن ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں ایک 20 سالہ ہندوستانی طالبعلم آج اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب سارقین کی ایک ٹولی نے اس کے سر پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا اور اس کے قبضہ سے موبائیل فون وغیرہ کا سرقہ کرلیا۔ ریزر وائیر کے علاقہ سے تعلق رکھنے والا من راجویندر سنگھ کو سر پر گہرے زخموں کے علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔
شامی کیمپ میں فاقہ کشی، 15 فلسطینی فوت
بیروت ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 15 فلسطینیوں کی شامی دارالحکومت دمشق کے ایک محاصرہ بند رفیوجی کیمپ میں ستمبر سے بھوک اور افلاس کے باعث موت ہوچکی ہے، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیں نے آج یہ بات کہی۔
انوراگ بھوشن دبئی میں نئے قونصل جنرل آف انڈیا
دبئی ، 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیشہ سے سفارت کار انوراگ بھوشن نے دبئی اور یو اے ای کے شمالی امارات میں قونصل جنرل ہند کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ بھوشن جو حال تک نئی دہلی میں ریجنل پاسپورٹ آفس کے سربراہ تھے، انھوں نے اپنی نئی ذمہ داری کل سنبھالی۔ وہ 1995ء میں انڈین فارن سرویس میں شامل ہوئے تھے۔ بھوشن دبئی میں 1973ء سے 14 ویں قونصل جنر
امن مذاکرات کیلئے وزیر خارجہ امریکہ جان کیری کا دورۂ مغربی ایشیاء
مارچ سے مغربی ایشیاء کا 9 واں دورہ، ٹھوس پیشرفت کا ادعا، تفصیلات کے انکشاف سے انکار
امریکہ سے راست مذاکرات پر زور : ایران
تہران 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے روحانی رہنما کے اعلی مشیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ راست علیحدہ بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ایرانی صلاح کار علی اکبر ولایتی کے یہ ریمارکس صدر ایران حسن روحانی کی پالیسیوں کی تائید کے طور پر سمجھا جارہا ہے ۔ کٹر پسند ایرانی طبقہ کی جانب سے حسن روحانی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے
برازیل : سیلاب سے 44 اموات
برازیلیا، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی برازیل میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران طوفانی بارش کے پیش نظر سیلابی صورتحال سے کم از کم 44 اموات ہوچکی ہے اور زائد از 60 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ریاست اسپریتو سانتو میں سیول ڈیفنس حکام نے کل جملہ 27 اموات کی اطلاع دی، جن میں کل ایک روز کی آٹھ ہلاکتیں شامل ہیں۔ حکام نے اسے 90 برسوں کی بدترین ب