بنگلہ تشددجاری ، ایک پولیس ملازم ہلاک

ڈھاکہ ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس ملازم بنگلہ دیش میں کل رات ہلاک ہوگیا جبکہ اصل اپوزیشن بی این پی اور اس کی کٹرپسند حلیف جماعت کے مشتبہ کارکنوں نے ایک پولیس ویان پر بم پھینکا۔ اس طرح ڈھاکہ کو منصوبہ بند مارچ سے قبل کشیدگیوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈھاکہ میں شمال مغربی راج شاہی سے پرائیویٹ ہیلی کاپٹر امبولنس کے ذریعہ اس اسپتال

افغانستان میں 3 اتحادی سپاہی ہلاک

کابل ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں امریکہ زیر قیادت اتحاد کا کہنا ہے کہ تین سرویس ممبرز آج تب ہلاک ہوگئے جب دارالحکومت کابل کے مشرقی ضلع میں اُن کے قافلے پر خودکش کار بمبار نے حملہ کیا۔ انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس نے مہلوکین کی شناختوں یا قومیتوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کئے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ک

ترکی کی عدالت میں پولیس اختیارات میں کمی کا حکومت کا فیصلہ زیرالتواء

انقرہ ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی ایک اعلیٰ سطحی عدالت نے پولیس اختیارات میں کمی کرنے کے حکومت کے احکام پر عمل آوری کو زیرالتواء کردیا۔ گذشتہ ہفتہ حکومت نے یہ فیصلہ اس وقت کیا تھا جبکہ پولیس نے سینئر شخصیتوں بشمول وزراء اور تاجروں کے فرزندان کو تیز رفتار تحقیقات کے دوران دھاوے کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیساتھ نئی یہودی آبادکاری کا منصوبہ

یروشلم ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی حکومت اگلے ہفتے کے دوران ایک طرف تو امن مذاکرات کے تناظر میں فلسطینی قیدیوں کی تیسری کھیپ کو رہا کرنے والی ہے تو دوسری جانب وہ نئی یہودی آباد کاری کے منصوبے کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔ کل ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ اگلے ہفتے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسیطنی قیدیوں کی تیسری کھیپ رہا کر دی

برطانیہ میں مخالف مسلم حملوں میں اضافہ

لندن ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس فورسیس کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار سے برطانیہ میں رواں سال مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے نفرت پر مبنی جرائم میں اضافے کا اشارہ ملتا ہے، بالخصوص لندن کی سڑکوں پر دو اسلامی انتہا پسندوں کے ہاتھوں ایک سپاہی کے بہیمانہ قتل کے بعد یہ رجحان چل پڑا ہے۔ برطانیہ کی سب سے بڑی لا انفورسمنٹ فورس ’دی میٹرو پو

نئے سفارتکار بھی دیویانی کی برأت کیلئے کوشاں

واشنگٹن ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نئے قاصد ایس جئے شنکر نے آج اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقات کی اور دیویانی کھوبرگاڑے کے خلاف الزامات سے دستبرداری چاہی حالانکہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ وہ مکمل سفارتی استثنیٰ کے مسئلے کا جائزہ لے رہا ہے جو بتایا جاتا ہے کہ سفارت کار کو اُن کی گرفتاری کے وقت حاصل تھا۔ جئے شنکر جنھوں نے د

اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیساتھ نئی یہودی آبادکاری کا منصوبہ

یروشلم ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی حکومت اگلے ہفتے کے دوران ایک طرف تو امن مذاکرات کے تناظر میں فلسطینی قیدیوں کی تیسری کھیپ کو رہا کرنے والی ہے تو دوسری جانب وہ نئی یہودی آباد کاری کے منصوبے کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔ کل ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ اگلے ہفتے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسیطنی قیدیوں کی تیسری کھیپ رہا کر دی

لبنان : طاقتور بم دھماکہ میں سابق وزیر سمیت 5 ہلاک

بیروت ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے دارالحکومت کے مرکز میں آج ایک طاقتور بم دھماکے میں سابق مشیر مالیات محمد شطہ جن کا عہدہ وزیر کے برابر رہا ہے، ان کے سمیت کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ محمد شطہ ایک اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ اُن کی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ہلاکتیں بڑ

امریکی دفاعی بجٹ اور گوانتانامو بے کے قیدیوں کا مستقبل

واشنگٹن ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے دفاعی بجٹ سے متعلق مسودہ قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس دفاعی بل میں گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کی بندش کا راستہ ہموار کیا گیا ہے۔ بجٹ پر کل دستخط کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوائی میں چھٹیوں پر قیام پذیر صدر اوباما نے دفاعی بل کی تعریف میں کہا کہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ا

چین کے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 4 ہلاک، 35 زخمی

بیجنگ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ چین کے صوبے سیچوان کے شاپنگ مال میں پیش آیا، جس پر رات گئے قابو پالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے قبل دھماکہ ہوا جس نے شاپنگ مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے قریبی بس اڈے کو بھی نقصان پہنچا۔

عراق کو امریکی میزائیل و ڈرون روانہ

واشنگٹن 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ درجنوں میزائیل اور ڈرون طیارے عراق کو بھیج رہا ہے تا کہ اسے القاعدہ کی پشت پناہی والے تشدد میں حالیہ اضافہ سے لڑنے میں مدد مل سکے۔ایک میڈیا رپورٹ نے آج کہا کہ ان ہتھیاروں میں عراق کے خریدے گئے 75 ہیل فائر میزائیلوں کی کھیپ شامل ہیں جو واشنگٹن نے اس ملک کو گزشتہ ہفتے بھیج دی ہے ۔ بغداد کو ان دنوں ع

جنوبی سوڈان :حکومت و حریف قائدین میں مذاکرات پر زور

جوبا ( جنوبی سوڈان ) 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی سوڈان کے تیل پیداوار کیلئے شہرت رکھنے والے علاقہ میں لڑائی اب بھی جاری ہے جبکہ کئی افریقی ممالک کے قائدین وہاں پہونچ گئے ہیں تاکہ ملک کے صدر اور سیاسی مخالفین کے مابین مذاکرات اور بات چیت کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکے ۔ صدر جنوبی سوڈان کا الزام ہے کہ سیاسی مخالفین ملک میں بغاوت کی کوشش

روسی بحری جہاز بحرمنجمد جنوبی کی برف میں پھنس گیا، راحت رسانی جاری

سڈنی 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برف توڑنے والے تین بحری جہاز روسی بحری جہاز تک پہونچنے کے لئے تیز رفتار سے روانہ ہوگئے۔ روسی جہاز میں 74 افراد سوار ہیں جو بحر منجمد جنوبی کی برف میں پھنس گیا ہے۔ یہ افراد ایک سائنسی مہم پر تھے۔ آسٹریلیا کے عہدیداروں نے بچاؤ مہم میں تعاون کیا ہے۔ آسٹریلیائی بحری تحفظ اتھاریٹی نے کہاکہ ایم وی اکیڈیمک شو

تھائی لینڈ میں تازہ حکومت مخالف تشددپھوٹ پڑا

بنکاک 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مخالف احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں ایک ملازم پولیس ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوگئے۔ جس کے نتیجہ میں تھائی لینڈ کے الیکشن کمیشن نے حکومت سے خواہش کی ہے کہ آئندہ وسط مدتی انتخابات میں تاخیر کی جائے۔ پولیس کے سرجنٹ میجر 45 سالہ نارونگ پٹیسیٹ اپوزیشن احتجاجیوں کے ساتھ تھائی ۔ جاپانی اس

موجودہ امریکی کانگریس سب سے بدتر

واشنگٹن 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو تہائی امریکی عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی کانگریس اب تک کی سب سے بدترین کانگریس ہے جبکہ تین تہائی عوام کا کہنا ہے کہ اس کانگریس نے اب تک بہتر قانون سازی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ ڈیموکریٹس اور ریپبلکین پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کئی اہم قانون سازوں کے ت