مغربی آسٹریلیا میں زبردست سمندری طوفان

سڈنی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ایک طاقتور سمندری طوفان آسٹریلیا کے قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال مغربی ساحل سے آج ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موسلادھار بارش اور تباہ کن آندھی کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔ مکانوں کے چھتوں پر گڑپڑے ۔ خام لوہے کی کانکنی کی عالمی کارروائیاں معطل ہوگئیں ۔ استوائی سمندری طوفان کرسٹین کی وجہ سے آدھی رات کے قریب زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ۔ پانچ میں سے تین سمندری طوفان آندھی کے ساتھ جس کی رفتار 170 کیلو میٹر فی گھنٹہ ہے زبردست بارش کا اور کئی قصبوں کو برقی سربراہی منقطع ہونے کا سبب بنے ۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور مکانات منہدم ہوگئے ۔ کرسٹین کمزور ہوکر دوسرے زمرے میں پہنچ گیا ہے اور اندرون ملک پیشرفت کررہا ہے ۔ اس کے ساتھ چلنے والی آندھی کی رفتار 110 تا 130 کیلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔ سمندر کی گذرگاہ پر واقع قصبوں میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔عوام کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے یا پھر عمارت کے مضبوط ترین اور محفوظ ترین حصہ میں پناہ لینے کی خواہش کی گئی ہے۔