ملکہ برطانیہ کے سال نو اعزازات کی فہرست میں 15 ہند نژاد افراد شامل

لندن۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ملکہ ایلزبتھ کے سال نو 2014 اعزازات اس فہرست میں بشمول سرکردہ ماہر تعلیم آشا کھیمکا، 15 ہندوستانی نژاد مرد و خواتین شامل ہیں۔ آشا کھیمکا جو ہندوستان میں پیدا ہوئی تھیں، برطانیہ کی ممتاز ماہر تعلیم ہیں، انہیں گزشتہ آٹھ سال کے دوران ویسٹ ناٹنگھم شائر کالج میں بحیثیت پرنسپال گراں قدر تعلیمی خدمات کی انجام دہی پر برطانوی سلطنت کا ڈیم کمانڈر اعزاز دیا گیا ہے۔

فلپائن میں سال نو آتش بازی ،260 افراد زخمی
منیلا31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )فلپائن کے عہدیداروں نے کہا کہ آتش بازیوں یا نئے سال کی شام پر کی جانے والی فائرنگ کی بھٹکی ہوئی گولیوں سے 260 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ۔ قبل از وقت تقاریب کے متاثرین نے وسطی فلپائن کے شہر سیبوکا ایک آٹھ سالہ لڑکا بھی ہے جس کا دایاں ہاتھ طاقتور آتشبازی کی وجہ سے زائع ہوگیا ۔ منیلا کی ایک 40 سالہ خاتون حادثاتی طور پر گولی سے زخمی ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے بموجب آتش بازی سے 253 افراد اور بھٹکی ہوئی گولیوں سے آٹھ افراد زخمی ہوئے ۔ سرکاری عہدیداروں نے انتباہ دیا ہے کہ نئے سال کے آغاز کے وقت خاص طور پر پرشور فیشن شو کے درمیان مزید افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے ۔ حکومت کے ترجمان ایرگ تیاگ نے کہا کہ گذشتہ 12 گھنٹے کے دوران 50 تا 80 افراد آتشبازی سے زخمی ہوئے ہیں ۔