ابوجندال کے خلاف فرد جرم

نئی دہلی۔/28فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خصوصی این آئی اے عدالت نے لشکر طیبہ کے مشتبہ دہشت گرد ابو جندال کے خلاف فرد جرم عائد کرنے مباحث کیلئے 24 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ یاد رہے کہ ابو جندال26/11 حملوں کا ایک کلیدی ملزم ہے۔ ڈسٹرکٹ جج آئی ایس مہتا نے این آئی اے کی جانب سے ابوجندال کے وکیل ایم ایس خاں کو فردِ جرم کی نقل کے ساتھ جمع کروائی گ

جیل میں فون رکھنے پر تیج پال کے خلاف تازہ مقدمہ

پاناجی 28 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گوا پولیس نے تہلکہ نیوز میگزین کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال جیل میں سیل فون رکھنے کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ تین دن قبل جیل میں ان کے قبضہ سے موبائیل فون دستیاب ہوا تھا ۰ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ساؤتھ ) وجئے سنگھ نے بتایا کہ تیج پال کے خلاف آئی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تیج پال اور چھ دوسروں

5 سفرا ء کے دستاویزات پیش

نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 5 ممالک کے سفیروں نے آج اپنے دستاویزات راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو پیش کردیئے۔ جن سفیروں نے اپنے کاغذات پیش کئے اِن میں اردن، جمہوریہ سلوواک، عمان، السلویڈار اور بحرین کے سفیر شامل ہیں۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات پیش کرنے کی ا

سبکدوشی کے بعد وزیراعظم کی موتی لال نہرو پلیس کے بنگلہ میں منتقلی

نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) موتی لال نہرو پلیس میں ایک وسیع و عریض بنگلہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی آئندہ عام انتخابات کے بعد سبکدوشی کے بعد قیامگاہ ہوگا۔ 3 موتی لال نہرو پلیس ٹائپ VIII بنگلہ جس کا رقبہ ڈھائی ایکر ہے، حال ہی میں چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشٹ کی قیامگاہ تھا جو انتخابی ناکامی کے بعد اِس کا تخلیہ کرچکی ہیں۔ یہاں پر سابق وزیر

وادیٔ کشمیر میں معمولات زندگی میں خلل

سرینگر 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وادیٔ کشمیر میں آج معمولات زندگی سخت گیر حریت کانفرنس کی ہڑتال کی وجہ سے مفلوج ہوگئے۔ ضلع کپواڑہ میں 7 افراد کے فوج کے ہاتھوں ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاکت کی بناء پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ جاری سرمائی تعطیلات کی بناء پر اسکولس پہلے ہی سے بند ہیں۔ عوامی نظام ٹرانسپورٹ بند کردیا گیا۔ لیکن خانگی گاڑ

عافیہ صدیقی کو رہا کرانے یہودیوں کے اغوا کا منصوبہ

نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین یہودیوں اور سفید فاموں کے اغواء کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ اُن کی رہائی کے عوض پاکستانی محقق عافیہ صدیقی کو رہا کروایا جاسکے۔ جسے القاعدہ کی کارکن ہونے کے جرم میں امریکہ میں 86 سال کی سزائے قید دی گئی ہے۔ ضمنی فرد جرم میں جو انڈین مجاہدین کے معاون بانی یٰسین بھٹکل اور اُن کے 3 قریبی بااعتما

عالمی چیالنجوں سے فرار نہ ہونے تاجروں کو مودی کا مشورہ

نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے تاجر برادری سے کہاکہ عالمی چیالنجس سے فرار اختیار نہ کریں بلکہ اُن کا سامنا کریں۔ اُنھوں نے تیقن دیا کہ تمام غیرضروری قوانین منسوخ کردیئے جائیں گے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ’’تمام چور ہیں‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ میں نہیں جانتا کہ اِس سے مجھے سیاسی فائدہ پہونچے گا یا نہیں ل

نطاقہ پالیسی سے قانونی ورکرس مطمئن

نئی دہلی۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں غیرقانونی ورکرس کے خلاف متعارف کردہ ’’نطاقہ پالیسی‘‘ کے مثبت اثرات اب ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ نائب وزیر برائے غیرملکی اطلاعات عبدالعزیز بن سلامہ نے آج یہاں ایک پروگرام کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کے نتیجہ میں قانونی طور پر مقیم تارکین وطن خود کو مطمئن مح

چارج شیٹ کی نقل فراہم کرنے ونزارا کی درخواست مسترد

احمدآباد۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت نے معطل پولیس عہدیدار ڈی جی ونزارا کی عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں اضافی چارج شیٹ کی نقل فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ ونزارا کے وکیل وی ڈی گجر نے کہا کہ انہیں عدالتی حکم نامہ کی نقل نہیں ملی ہے چنانچہ وہ نہیں بتا سکتے کہ آخر عدالت نے کس بنیاد پر اضافی چارج شیٹ کی نقل فر

سبرتا رائے کے مکان پر پولیس ٹیم کا دھاوا

لکھنؤ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کے بعد لکھنؤ پولیس کی ایک ٹیم نے آج سہارا گروپ کے سربراہ سبرتا رائے کے مکان پر دھاوا کیا لیکن وہ ان کا پتہ چلانے میں ناکام رہی۔ اس دوران سبرتا رائے گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے اور چہارشنبہ کو حاضر نہ ہونے پر غیرمشروط معذرت خواہی ک

بہار میں آج ’ریل روکو‘ احتجاج، مسافرین سے سفر نہ کرنے کی اپیل

پٹنہ ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے عوام سے اپیل کی ہیکہ پارٹی کے ’’ریل روکو‘‘ احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر کل ٹرین کے سفر سے اجتناب کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ یاد رہے کہ ریاست بہار کو خصوصی درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریل روکو احتجاج منظم کیا جارہا ہے۔ پارٹی لیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ انہیں ا

پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد فوجی کی خودکشی

سرینگر ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی کے اپنے ہی پانچ ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خودشی کرلینے کا دلدوز واقعہ یہاں کے گند ربل علاقہ میں رونما ہوا جس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ دریں اثناء پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ راشٹریہ رائفلز سے مربوط ایک فوجی نے صفا پورا کیمپ میں اچانک جنونی حرکت کرتے ہوئے اپنے پانچ ساتھیوں

امبیڈکر کی سوانح حیات کی حامدانصاری کے ہاتھوں اجرائی

نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی سوانح حیات کی اجرائی کی جس میں امبیڈکر کے طرزفکر اور وقتاً فوقتاً اخذ کی جانے والی حکمت عملیوں کا تذکرہ موجود ہے۔ اس موقع پر حامد انصاری نے کہا کہ وہ مذکورہ کتاب کو دو وجوہات کی بنیاد پر بہت ہی عزیز رکھتے ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہیکہ اس کتاب می

آبدوز کشتی کے لاپتہ افسران کی موت کی توثیق

ممبئی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آبدوز کشتی آئی این ایس سندھورتنا جو ممبئی ساحل سے دور حادثہ کا شکار ہوگئی تھی، ہندوستانی بحریہ کے مطابق اس کے دو افسران لاپتہ ہوگئے تھے لیکن آج ان کی موت کی توثیق ہوگئی۔ لیفٹننٹ کمانڈر کپٹن منوال اور لیفٹننٹ منورنجن کمار کی نعشیں آبدوز کے ایک حصہ میں پائی گئیں جسے بندرگاہ تک لایا گیا ہے۔ قبل ازیں دون

جموں ، گلبرگہ اور سلچار نئے ریلوے ڈیویژن

نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نئے ڈیویژنس کی بڑھتی ہوئی طلب کی تقسیم کیلئے ریلویز نے فیصلہ کیا ہیکہ تین نئے ڈیویژن جموں، گلبرگہ اور سلچار قائم کئے جائیں گے۔ وزیر ریلوے نے تین نئے ڈیویژنس کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صدرنشین ریلوے بورڈ ارونیندر کمار نے کہا کہ فی الحال جموں فیروزپور ڈیویژن گ

اکثریتی فرقہ کے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اعظم گڑھ میں حالات ہنوز کشیدہ

لکھنؤ ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اعظم گڑھ کے گمبھیر پور تھانہ کے تحت محمد پور بازار میں فرقہ وارانہ کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ اگرچہ آج کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا لیکن اکثریتی فرقہ کے ایک شخص کے ہلاک ہونے کے بعد سے اکثریتی فرقہ میں زبردست اشتعال پیدا ہوگیا۔ اگرچہ ریاستی حکومت حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حکومت نے اس معامل

ہند ۔ اسرائیل صیانتی تعاون معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور اسرائیل نے آج دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششوں کو استحکام عطا کرنے اور باہمی صیانتی تعلقات میں اضافہ کیلئے تین معاہدوں پر دستخط کئے۔ یہ معاہدات باہمی قانونی امداد معاہدہ برائے فوجداری معاملات، معاہدہ برائے تحفظ زمرہ بند مواد اور معاہدہ برائے تعاون برائے آبائی وطن و عوامی صیانت ہیں۔ ت

ونزارا کی درخواست مسترد

احمدآباد ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عشرت جہاں کیس میں معطل شدہ آئی پی ایس عہدیدار ڈی جی ونزارا کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔ ونزارا نے ضمنی چارج شیٹ کی نقل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سی بی آئی نے اپنے احکام کل تک کیلئے محفوظ رکھے ہیں۔

سبرتا رائے کو گرفتار کرنے سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سہارا کے سربراہ سبرتا رائے کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ وہ آج بھی عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہے۔ ایک مقدمہ میں عدالت نے ان کی دو کمپنیوں کو 20 ہزار کروڑ روپئے کی رقم سرمایہ کاروں کو واپس کرنے کی ہدایت دی تھی اور اسی م

دلسکھ نگر دھماکے کرانے اسداللہ اختر کا اعتراف

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین معاون بانی یٰسین بھٹکل کے ایک قریبی ساتھی نے مجسٹریٹ کے روبرو یہ اعتراف کیا ہیکہ اس نے گذشتہ سال فبروری میں دلسکھ نگر (حیدرآباد) میں بموں کی تنصیب کیلئے تنظیم کے ارکان کی رہنمائی کی تھی۔ یہ اعترافی بیان دفع 164 کے تحت گذشتہ سال اکٹوبر میں قلمبند کیا گیا جس میں اسداللہ اختر نے کہا کہ 21 فب