عادل آباد میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح

عادل آباد۔ یکم فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کانگریس کمیٹی عادل آباد کے زیر اہتمام مستقر عادل آباد کے ڈائٹ میدان میں تلنگانہ سطح کے اضلاع کے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کرنے کی خاطر کرکٹ میچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ضلع نظام آباد، آرمور، نرمل، اوٹنور کے علاوہ مستقر کے جملہ 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ کھیلوں کا رسمی طور پر افتتاح مسٹر د

اجتماعی شادیوں کیلئے درخواستوں کی طلبی

نظام آباد:یکم؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ اقلیتی بہبود ضلع نظام آباد کے آفیسر ڈی پریم کمار کی اطلاع کے بموجب غریب مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں سے متعلق اسکیم پر عمل آوری کا اعلان کیا ہے انہوں نے بتایا کہ اجتماعی شادیوں کی اسکیم سے استفادہ کیلئے مستحق افراد ضلع نظام آباد مائناریٹی ویلفیر آفیسر کو درخواستیں دے سکتے ہیں ۔

مولانا جمال الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مکتھل۔یکم فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست آندھرا پردیش کے معروف عالم دین اور ممتاز صاحب نسبت بزرگ حضرت مولانا الحاج شاہ حافظ محمد جمال الرحمن مفتاحی خطیب جامع مسجد ملے پلی و صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ آندھرا پردیش کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مستقر مکتھل کے دینی علمی و دعوتی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ت

کانگریس کے امکانی امیدواروں پر تبادلہ خیال

محبوب نگر۔یکم فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اپریل میں منعقد شدنی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں موزوں امیدواروں کے انتخاب کی تیاریوں کی غرض سے اے آئی سی سی نے محبوب نگر کیلئے الیکشن آبزرور کو روانہ کیا ہے ۔ا س کی اطلاع صدر ضلع کانگریس عبید اللہ کوتوال نے ضلع کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی۔ الیکشن آبزرور کی حیثیت سے

ادارہ ’سیاست‘ کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش

بچکنڈہ ۔ 31جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کا موضع ہسکل گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں ادارہ ’سیاست‘ اور عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے شائع کردہ ایس ایس سی کوسچن بینک کی رسم اجراء تقسیم کا ایک پروگرام زیر صدارت ہیڈ ماسٹر سید ذاکر کی قیادت میں عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی مفتی

چیف منسٹر اور اپوزیشن لیڈر کی ملی بھگت سے تلنگانہ بل کو شکست

نلگنڈہ ۔31جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آندھراپردیش تنظیم جدید بل 2013ء پر بحث مکمل ہونے پر ہی صدر جمہوریہ کو روانہ کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر اسپیکر اور قائد اپوزیشن کی ملی بھگت سے ہی قرارداد کو ندائی ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے ۔ یہ قرارداد سے تشکیل تلنگانہ میں نہ دستوری اور نہ ہی قانونی رکاوٹ ہوگی ۔ سیما آندھرائی قائدین پارلیمنٹ میں بل کی منظو

زرعی مارکٹ کمیٹی مستاآباد کا سہ ماہی اجلاس

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 31جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زرعی مارکٹ کمیٹی مستاباد ( پونگل) کا سہ ماہی اجلاس زیر صدارت کمیٹی صدرنشین اے انجل راؤ عمل میں آیا جس میں تمام ڈائرکٹروں کی موجودگی میں کاشتکاروں کے مفاد میں روبہ عمل تمام تر پروگراموں کو قطعیت دی گئی ۔ اس موقع پر انجن راؤ نے کہا کہ مستاباد میں مارکٹ یارڈ کی تعمیر کیلئے دو کروڑ روپئے منظور ک

عام انتخابات میںکانگریس کو کامیاب بنانے کی خواہش

سدی پیٹ 31جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئر کانگریس قائد و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راو سرسلہ سے کل سدی پیٹ کی آمد پر سدی پیٹ کے کانگریسی قائدین نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ گاندھی چوک سے کانگریسی قائدین اور ورکرس نے ریالی منظم کی، ان کو کھلی جیپ میں سدی پیٹ لایا گیا۔ ڈاکٹرامبیڈکر کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھائے بعدازاں جلسہ گاہ پہنچے ۔

طلبہ کو ہر شعبہ میں سبقت حاصل کرنے کا مشورہ

عادل آباد31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر،انجینئربننے کا مشورہ ضلع ایس پی مسٹر بھوپال نے دیا۔ موصوف مستقر عادل آباد کے پولیس ہیڈ کوارٹرمیں منعقدہ تقریب کے دوران مخاطب تھے جبکہ اس موقع پر سال گذشتہ انٹر میڈیٹ، ڈگری امتحانات کے دوران بغیر تعلیمی مظاہرہ کر

شراب اور سیندھی کی فروخت کو روکنے اقدامات

محبوب نگر ۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ملاوٹ شدہ سیندھی، دیہی شراب، سستی اور غیرمعیاری شراب کی فروخت عام ہوچکی ہے۔ کئی مقامات پر بیلٹ شاپس قائم کرتے ہوئے شراب کی فروخت جاری ہے۔ ضلع کلکٹر نے انتہائی برہمی کے عالم میں آبکاری عہدیداروں سے سوال کیا کہ یہ سب کچھ ہورہا ہے، آپ کیا کررہے ہیں؟

سنگاریڈی تا میاں پور میٹرو ریلوے لائن کی تنصیب کا مطالبہ

سنگاریڈی ۔ 30 ۔ جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میاں پور تا سنگاریڈی تک میٹرو ریلوے لائن کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر ضلع میدک بچی ریڈی نے سنگاریڈی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر چوک سنگاریڈی تا میاں پور میٹرو ریلوے اسٹیشن تک دو روزہ مہا پدیاترا کا آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے بی جے پی کارکنوں و قائدین کے ہمرا

دسویں جماعت کے بہتر نتائج کیلئے مساعی

گجویل ۔ 30 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جاریہ سال دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ کو صد فیصد کامیاب بنانے کیلئے اساتذہ سرگرم ہوجائیں ۔ اس بات کا مشورہ ریجنل ڈائرکٹر آف ایجوکیشن مسٹر متنیا نے گجویل منڈل میں موجود ضلع پریشد ہائی اسکولوں کی اچانک تنقیح کرنے کے بعد اساتذہ کو دیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی پڑھائی کی طرف دھیان دیں تاکہ نمای

ذکر صالحین پر رحمت الٰہی کا نزول

محبوب نگر ۔ 30 ۔ جنوری ( اسٹیٹ سماچار ) جانشین قدیر ہلکٹہ شریف حضرت خواجہ سید شاہ ابو تراب قادری بندہ نوازی تراب قدیری نے کہا کہ اولیاء اللہ کی صحبت انسان کے اندر خلوصیت للہیت ، ایمان کا پیکر بنادیتی ہے ۔ دامن اولیاء اللہ سے نفس کی اصلاح ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اولیاء اللہ کو نہ ہی دنیا میں کسی قسم کا رنج و غم ہوتاہے اور نہ ہی آخرت میں غم ،

ضلع میدک میں تلگودیشم کو مستحکم کرنے چندرا بابو کوشاں

سنگاریڈی 30 ؍جنوری ( سیا ست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مید ک میں تلگو دیشم پا رٹی کی جانب سے آئند ہ انتخابات میں تلگو دیشم پا رٹی کے امیدواروں کی تفصیلات کا میدک اور ظہیرآباد کے پا رلیمانی حلقہ کے علاوہ 10 اسمبلی حلقوں کا جائزہ لوکیش اور صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو لے رہے ہیں۔ چندرابابو نائیڈ و کے فرزند لوکش تلگو دیشم پارٹی کو ضلع میں مستح

ذکر الٰہی سے گھروں کو منور کرنے کی تلقین

بھونگیر /30 جنوری ( راست ) مدرسہ مدینتہ المومنات کے زیر اہتمام اے ایم آر مسلم فنکشن ہال حیدرآباد روڈ بھونگیر میں بضمن جامعتہ المومنات کی دو یومی ریاستی خواتین کانفرنس بضمن تعارفی اجتماع برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین مومناتی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنت نے کہا کہ نماز اللہ کی مفروضہ عبادتوں میں سے اہم

نارائن کھیڑ میں تکمیل حفظ قرآن و سیرت طیبہ کانفرنس

نارائن کھیڑ /30 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ناظم ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ ججال پور نارائن کھیڑ مولانا محمد عبدالقوی نے آج ادارہ ہذا میں منعقدہ صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام بتاریخ 2 فروری بروز اتوار صبح 9 بجے تا شب 9 بجے بمقام ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ ججال پور نارائن کھیڑ سیرت طیبہ کانف

ضلع نظام آباد عازمین حج کی رہنمائی

نظام آباد :30؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کے پریس نوٹ کے مطابق حج سوسائٹی کے زیر اہتمام عازمین حج 2014 کی رہنمائی کیلئے شہر کے علاوہ ضلع کے دیگر مقامات کاماریڈی، آرمور، بانسواڑہ اور بودھن میں بھی مختلف مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جہاں یکم ؍ فروری 2014 ء سے حج کے فارم مفت سربراہ ک