دسویں جماعت کے بہتر نتائج کیلئے مساعی

گجویل ۔ 30 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جاریہ سال دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ کو صد فیصد کامیاب بنانے کیلئے اساتذہ سرگرم ہوجائیں ۔ اس بات کا مشورہ ریجنل ڈائرکٹر آف ایجوکیشن مسٹر متنیا نے گجویل منڈل میں موجود ضلع پریشد ہائی اسکولوں کی اچانک تنقیح کرنے کے بعد اساتذہ کو دیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی پڑھائی کی طرف دھیان دیں تاکہ نمایاں کامیابی حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے طلبہ سے سوالات کیں اور طلبہ کے جوابات سے مطمین ہوئے ۔ بعدازاں مستقر گجویل میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آر جے ڈی ستنیا نے بتایا کہ دسویں جماعت کے نتائج کو بہتر بنانے کی خاطر حلقہ اسمبلی گجویل کے ضلع پریشد ہائی اسکولوں میں کم از کم ایک سو سے بھی زیادہ ودیا والینٹروں کی تقرری عمل میں لائی گئی ۔

انہوں نے گجویل منڈل کے موضع پرگنا پور میں موجود پرائیویٹ بی ایڈ اور ڈی ایڈ کالجوں کی کارکردگی کی تفصیلی جانکاری حاصل کی اور کہا کہ زیادہ تر طلبہ و طالبات بی ایڈ اور ڈی ایڈ میں داخلہ لینے کیلئے آگے آرہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر متعلقہ بی ایڈ اور ڈی ایڈ کالجوں کے مینجمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ کالجوں میں زیرتعلیم طلبہ کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کریں تاکہ طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہونے علاوہ اچھے نتائج برآمد ہونے پر کالج کی شناخت ہوگی ۔