ملائم کاریلیف کیمپوں میں ’سازشی ‘نظریہ عملاً مسترد

ملائم کاریلیف کیمپوں میں ’سازشی ‘نظریہ عملاً مسترد
لکھنو 26ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ملائم سنگھ یادو کے دعوے کی تکذیب کرتے ہوئے اعلی سطح کے ایک سرکاری پیانل نے آج کہا کہ جملہ 4783 ’’بے گھر ‘‘افراد ہنوز مظفر نگر میں فساد زدہ متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیںجہاں 12 سال سے کم عمر والے کم ازکم 34 بچے فوت بھی ہوئے۔

خالدہ ضیاء کو دہشت گردی پھیلانے پر گرفتاری کا انتباہ

ڈھاکہ 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے آج اپنی کٹر حریف اور بی این پی سربراہ خالدہ ضیاء کو متنبہ کیا کہ وہ دہشت گردی پھیلانے اور مخالفت حکومت احتجاجوں کے نام پر عوام کو مروانے کی پاداش میں کسی دن گرفتارکرلی جائیں گی۔ ’’ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، اپوزیشن لیڈرکو تحریک کے نام پر ہلاکتوں اور لوگوں کوزندہ جلا

خاتون کی جاسوسی ‘ تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے مرکز کا فیصلہ

نئی دہلی 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے آج گجرات میں 2009 ء میں ایک نوجوان خاتون کی جاسوسی کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایک عدالتی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الزام ہے کہ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی ایما پر یہ جاسوسی کی گئی تھی اور مرکز کی جانب سے کمیشن کے قیام کے فیصلے سے ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ بی جے پی اور ریاستی

ربر کمپنی میں آتشزدگی

حیدرآباد۔ 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) ربر کمپنی میں آتشزدگی کا سنگین واقعہ پیش آیا جس میں چار افراد نذرآتش ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب راجندر نگر کے علاقہ گگن پہاڑ میں اکشتا ربر کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ میں آج صبح یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک کمرہ میں اچانک دھواں نکلتا دیکھ کر ملازمین نے اسے بجھانے کی کوشش کی لیکن تب تک کمرہ میں موجود چار افراد زندہ

ملک اخلاقی و معاشی بحران سے دوچار

حیدرآباد۔ 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) ملک میں سماجی، معاشی اور اخلاقی بحران کے پس منظر میں سی پی آئی تمام سیکولر اور جمہوری طاقتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سینئر لیڈر اے بی بردھن نے آج سی پی آئی کی 88 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت بحران سے دوچار ہے۔

سیما۔ آندھرا قائدین کی رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش

حیدرآباد۔/26ڈسمبر ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تلنگانہ مسودہ بل کو ریاستی اسمبلی روانہ کئے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مسودہ بل میں موجود بعض اُمور پر اپنے اعتراضات سے واقف کرایا۔ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل2013 میں شامل بعض اُمور کے ب

جوائنٹ کلکٹر کریم نگرسرفراز احمد نے جائزہ حاصل کرلیا

کریم نگر 26 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرفراز احمد آئی اے ایس لکھنو اتر پردیش کے رہنے والے ہیں، 2009 بیاچ کے آئی ایس اے آفیسر سرفراز احمد کا ورنگل ضلع ملگ پر سب کلکٹر کے پہلی مرتبہ تقرر عمل میں آیا ۔ بعدازاں سال گذشتہ 2012 ء اگست ایٹونگارام آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر کی ذمہ داری نبھائی ،وہاں سے ان کا تبادلہ کریم نگر جوائنٹ کلکٹر کردیا گیا، ف

ربر کمپنی میں آتشزدگی کا المناک واقعہ

شمس آباد 26 ڈسمبر (سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ و شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع گگن پہاڑ میں اکشتا ربر کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ میں آج صبح آگ لگنے کا المناک واقعہ پیش آیا جس میں چار افراد زندہ جل گئے ۔ تفصیلات کے بموجب کمپنی میں گاڑیوں کے ٹیوبس کو ریسائیکلین کر کے ٹیوبس تیارکئے جاتے ہیں ۔ آج بھی کام جاری تھا کہ صبح 5 بجک

بھونگیر میں خوفناک سڑک حادثہ

بھونگیر۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر رورل علاقہ میں ڈی سی ایم ویان اور کار کے خوفناک حادثہ میں پانچ افراد کی موت واقع ہوگئی۔ واقعات کے بموجب اپل حیدرآباد میں سکونت پذیر افراد ولی گونڈہ منڈل کے ترکاپلی موضع کو ذاتی کام کے سلسلے میں بذریعہ کار آئے۔ چہارشنبہ کو رات میں حیدرآباد واپسی کیلئے براہ ولی گونڈہ۔ بھونگی

بینک سے 50 لاکھ روپئے مالیتی سونے کے زیورات کا سرقہ

دھرم پوری ۔ 26 ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اگریکلچرل کوآپریٹیو بینک دھرم پوری میںکل درمیانی شب نامعلوم سارقوں نے دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے 50لاکھ روپئے مالیتی سونے کے زیورات‘ اور 2.85نقد روپیوں کا سرقہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق دھرم پوری میں قومی شاہراہ پر موجود زرعی امداد باہمی بینک میں سرقہ کی واردات نے عوا م کو سراسمیگی میں ڈال دیا۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب احمد خاں ولد مہتاب خاں محکمہ آر ٹی سی کا 25 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین درگاہ فرسٹ لانسر مانصاحب ٹینک میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 دسمبر بعد نماز عصر قادری مسجد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9703178761 پر ربط کریں ۔۔

دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام دینی و اصلاحی اجتماعات بروز جمعہ چارمینار لاڈ بازار مسجد محمدی جلو خانہ میں بعد نماز عصر مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی ، فاطمہ نگر وٹے پلی مدرسہ نور الحسنات میں بعد نماز عصر مولانا محمد حیدر معین الدین ، پہاڑی میر محمود نظامیہ کالونی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں

شادی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید شرف الدین قادری کے فرزند مسٹر سید مرتضیٰ قادری کا عقد جناب محمد محمود خاں کی دختر کے ساتھ 25 دسمبر بعد نماز عشاء مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر مہدی پٹنم میں انجام پایا ۔ استقبالیہ پیراڈائز گارڈن عطا پور رنگ روڈ راجندر نگر میں منعقد کیا گیا ۔ رشتہ دار و دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسٹر عدنان ،

نونہالان ملت کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنا بے حد ضروری

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : دنیا میں ترقی کامیابی و کامرانی کے لیے مسلمان لڑکے لڑکیوں کا دینی و عصری تعلیم سے آراستہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ خاص کر دختران ملت کا تعلیم یافتہ ہونا اس لیے بھی ضروری ہے کیوں کہ ماں کی گود اولاد کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے اس طرح ماں ایک معلمہ ایک رہبر و رہنما کی حیثیت سے اپنے بچوں کو اخلاق کردار کے زیور سے

تشکیل تلنگانہ کے لیے کے سی آر سے معاہدہ کی تردید

حیدرآباد /26 دسمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا پی گووردھن ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کانگریس اور پارٹی صدر سونیا گاندھی کے خلاف صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی من گھڑت الزامات عائد کرکے سیما۔ آندھرا میں کانگریس پارٹی کو نقصان پہنچا رہ

سونیا گاندھی پر تنقید کا شاخسانہ، جے سی دیواکر ریڈی کو نوٹس

حیدرآباد /26 دسمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ سونیا گاندھی کے خلاف تنقیدیں کرنے والے کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی جے سی دیواکر ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس جاری کردی گئی ہے۔ آج دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ جنوری میں وشاکھا پٹنم کے علاوہ سیما۔ آندھرا

مختلف خدمات کے لیے رجسٹریشن فیس میں اضافہ: محکمہ رجسٹریشن و اسٹامپس

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : ریاستی حکومت نے محکمہ رجسٹریشن و اسٹامپس کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات پر رجسٹریشن فیس میں اضافہ کیا ہے ۔ گفٹنگ ، سٹیلمنٹ ، ایکسچینج ، جنرل پاور آف اٹارنی ، لیز ، لائسنس ، مارٹگیج ، بیع نامہ کی اجرائی ان خدمات میں شامل ہیں ۔