دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام دینی و اصلاحی اجتماعات بروز جمعہ چارمینار لاڈ بازار مسجد محمدی جلو خانہ میں بعد نماز عصر مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی ، فاطمہ نگر وٹے پلی مدرسہ نور الحسنات میں بعد نماز عصر مولانا محمد حیدر معین الدین ، پہاڑی میر محمود نظامیہ کالونی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں بعد نماز فجر مولانا محمد عبدالعظیم نقشبندی قادری ، دانا پور ایل بی نگر مسجد نور میں مولانا اکبر علی جاوید بعد نماز فجر و بعد نماز عصر ، یاقوت پورہ چھاونی نادے علی بیگ مسجد نور الاصفیاء میں مولانا حافظ محمد خاں غوری چشتی بعد نماز فجر و بعد نماز عصر ، ضیا گوڑہ سبزی منڈی مسجد نور میں بعد نماز مغرب مولانا شاہ محمد محسن خاں قادری کے خطابات ہونگے ۔۔

٭٭ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات بروز جمعہ بعد نماز عصر مدینہ مسجد ہری نگر مشیر آباد مسجد رسول گلشن سبزی منڈی اور بعد نماز مغرب مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر و مسجد بلال بھولکپور مشیر آباد کے علاوہ بعد نماز عشاء مسجد زرد علی شاہ پٹیل مارکٹ و جامع مسجد حشمت پیٹ سکندرآباد میں منعقد ہوں گے ۔ مبلغین تحریک اسلامی کے خطابات ہوں گے ۔۔

٭٭ درگاہ شریف حضرت سید شاہ محمد جیلانی قادری کلیمی المعروف قطب صاحب واقع آستانہ جیلانیہ محلہ جیلانی پورہ مادھا پور ہائی ٹیک سٹی میں ہفتہ واری دینی اجتماع بروز جمعہ بعد نماز عصر زیر نگرانی حضرت سید شاہ محمد غوث احمد قادری غوث پیر کلیمی مقرر ہے ۔ مجلس ختم خواجگان حلقہ ذکر اللہ کے بعد مولانا مفتی محبوب عالم اشرفی اور نگران اجتماع کا خطاب ہوگا ۔۔