اقلیتوں کو قومی دھارے میںشامل کرنے کی مساعی:گورنر یو پی

لکھنؤ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش نے آج کہا کہ وہ اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے مختلف اقدامات پر عمل کرنے کوشش کررہی ہے۔ یوپی گورنر بی ایل جوشی نے آج یہ بات کہی۔ بی ایل جوشی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت اقلیتوں کو سماجی دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی جس میں سچر کمیٹی کی سفارشات کے م

سنجے دت کو قانون کے مطابق پیرول

ممبئی۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام)چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان نے آج بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو دی گئی تیسری پیرول پر رہائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون کے مطابق ہے اور کسی بھی طرح سے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجے دت کی پیرول میں اضافہ کے فیصلے میں کسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد پوشیدہ نہیں ہے اور اصول و ض

زیادہ آرام سے صحت کو نقصان

زیادہ کھانا ، بیٹھے رہنا ، کم سے کم جسمانی حرکت کرنا اور پیدل چلنے کے بجائے موٹر گاڑی پر انحصار کرنے والوں کی صحت بہت جلد خراب ہوجاتی ہے۔ محققین کے مطابق زیادہ کھانے ، بیٹھے رہنے اور کم جسمانی حرکت کرنے یا کم پیدل چلنے کی وجہ سے وزن میں اضافہ اور شوگر کے امکانات کا بہت زیادہ ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں۔ اس بارے میں کینیڈا کے ایک طبی جر

بحرین میں ایک شیعہ احتجاجی کو سزائے موت ، آٹھ دیگر ملزمین کو جیل

دبئی ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کی عدالت نے آج ایک شیعہ احتجاجی کو سزائے موت سنائی اور چھ دیگر کو عمر قید کی سزا دی جبکہ انھیں ایک سال قبل ایک پولیس ملازم کے قتل میں مجرم پایا گیا۔ ایک عدالتی ذریعہ نے کہا کہ دو دیگر ملزمین کو اسی نوعیت کے الزامات پر ترتیب وار پانچ اور چھ سال کی سزائے قید دی گئی۔ پولیس افسر محمد عاطف 14 فبروری 2013ء ک

جان کیری کا دورۂ تیونس، امریکی تعاون کی پیشکش

تونیس ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تیونس میں جمہوریت کے فروغ کو سراہتے ہوئے اِس شمالی افریقی ملک کو واشنگٹن کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ یہ بات انہوں نے تیونس کے اپنے غیر اعلانیہ اور مختصر دورہ کے موقع پر کہی۔ اِس موقع پر کیری نے تیونس کے صدر منصف مرزوقی اور وزیر اعظم مہدی جمعہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ کیری کے بقو

مذاکرات کا راستہ ابھی ترک نہیں کیا گیا : نواز شریف

اسلام آباد ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی وفاقی حکومت نے طالبان شدت پسندوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا سلسلہ فی الوقت منقطع تو کر دیا ہے لیکن وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اس بارے میں مشاورت میں شریک بعض قائدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے بارے میں بھی ابھی تک کابینہ یا حکمران جماعت کے ساتھ کس

اسلام آباد ’انتہائی خطرناک‘ شہر

اسلام آباد ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دارالحکومت کو ممنوعہ دہشت گرد گروپوں جیسے القاعدہ کے سلیپر سل کی موجودگی کے سبب وزارت داخلہ نے ’’انتہائی خطرناک‘‘ شہر قرار دے دیاہے، ایک رپورٹ نے آج یہ بات کہی۔ اس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ممنوعہ تنظیموں بشمول القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی کے سلیپر سلس کی موجودگ

یوکرائن : ہلاکت خیز مظاہروں کے بعد شدید کشیدگی

کییف ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرائن میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان منگل کو جھڑپوں کے بعد یہاں دارالحکومت میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک ہوئے جبکہ آزاد ذرائع یہ تعداد زیادہ بتا رہے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ شب کییف کے مرکز میں قائم اپوزیشن کا دفتر آگ لگنے کے باعث تباہ ہو گ

ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات کا تازہ دور جاری

ویانا ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے متنازعہ نیوکلیر پروگرام کے طویل المدتی حل کیلئے ویانا میں تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا تازہ دور جاری ہے۔ پہلے روز کی بات چیت میں مذاکراتی ایجنڈے پر گفتگو مرکوز رہی۔ یورپی مملکت آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گزشتہ روز ان مذاکرات کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایران اور واشنگٹن

مشرف کی کتاب کے اقتباسات عدالت کو مطلوب

اسلام آباد ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کی 2006ء کی کتاب سے اقتباسات طلب ہیں تاکہ اسے ان سینکڑوں پاکستانیوں کے حشر کی تحقیقات میں مدد ملے جنھیں امریکہ میں 9/11 حملوں کے بعد پکڑ کر انعام کیلئے بیرونی طاقتوں کے حوالے کردیا گیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا، ’’ایک کتاب ’In the Line of Fire‘ ہے جو ت

لیبیائی پارلیمنٹ کو فوجی گروپ کا الٹی میٹم

طرابلس ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)لیبیائی وزیراعظم علی زیدان نے کہا کہ سابق باغی ملیشیا کے ساتھ ’’مفاہمت‘‘ ہوگئی ، جس نے عبوری اسمبلی کو حوالگی اقتدار کی قطعی مہلت دی تھی۔ فوج کے الزنتان بریگیڈز نامی گروپ نے قومی عبوری کونسل پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں انتخابات اور جمہوریت کے نام پر ملکی اقتدار پر قابض ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر

برطانیہ میں داڑھی والی لڑکی

برطانوی علاقہ سلوگھ سے تعلق رکھنے والی ایک 23 سالہ لڑکی حمام کورایک ایسے عارضہ کا شکار ہے جس سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں جس کے سبب اس کے چہرہ پر داڑھی اور مونچھ ابھر آئے ہیں۔

جڑواں بہنوں کی حیرت انگیز اور دلچسپ کہانی

لندن ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جڑواں بچے شکل و صورت، قد کاٹھ اور شخصیت میں ایک دوسرے سے کافی مشابہہ ہوتے ہیں لیکن یہ دلچسپ کہانی برطانیہ میں پیدا ہونے والی دو ایسی جڑواں بہنوں کی ہے جن کی نا صرف شکل بلکہ تقدیر بھی کافی ملتی جلتی ہے۔ 35 سالہ سارہ فائڈلر اور ہیدر رچرڈسن کا رنگ و روپ ایک جیسا ہے۔ دونوں بہنوں کی تعلیم

مالیاتی منصوبے

یو پی اے حکومت نے عوام کو چند پیسوں کی راحت دے کر ان کے مستقبل کے گزارے کو مزید مشکل بنارہی ہے۔ وزیر فینانس چدمبرم نے یو پی اے حکومت کی 10 سالہ کارکردگی کے دوران ملک کے بجٹ کو کوئی مستحکم منصوبہ نہیں دے سکے تو آخری عبوری بجٹ میں اُنھوں نے معیشت کو مستحکم بنانے کے اقدامات کرتے ہوئے عبوری منصوبہ پیش کیا ہے۔ عبوری بجٹ کے حساب سے خسارہ کا

اقلیتوں کیلئے کوٹہ :مرکز کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے قبول

نئی دہلی 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پسماندہ طبقات کے لئے 4.5 فیصد ذیلی کوٹہ کے نفاذ کے لئے عبوری حکم جاری کرنے کی درخواست کو سماعت کے لئے قبول کرلیا۔ مرکزی حکومت نے آندھراپردیش ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے مرکزی تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کے پسماندہ طبقات کیلئے 4.5 فیصد کوٹہ منظور کیا

یو پی اسمبلی میں دو ارکان نے شرٹ اتار دیا

لکھنؤ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی سیشن کا آج ہنگامہ خیز آغاز ہوا اور ارکان اسمبلی نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ دو ارکان نے مختلف مسائل پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا شرٹ اتار دیا۔ گورنر بی ایل جوشی نے جیسے ہی دونوں ایوان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب شروع کیا، ارکان کی ہنگامہ آرائی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ اسمبلی سیشن عبوری

لوک سبھا میں عبوری بجٹ منظور

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا نے آج عبوری بجٹ برائے سال 2014-15ء منظور کرلیا اور 20,76,561 کروڑ روپئے کے دو بلس بغیر کسی بحث و مباحثہ کے منظور کرلیا۔ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کے سوپر اسپیشالیٹی شعبوں میں تحفظات کے مسئلہ پر ایس پی ارکان کے شوروغل کے درمیان عبوری بجٹ اور دو بلس کو ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کرلیا

خواتین بِل کی منظوری یقینی بنانے حکومت لوک سبھا اجلاس میں توسیع کیلئے تیار

نئی دہلی 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دیرینہ مدت سے زیرالتواء خواتین تحفظات بِل منظور کروانے کے مطالبات کے دوران حکومت نے آج کہاکہ وہ پندرھویں لوک سبھا کے آخری اجلاس میں توسیع کرنے کیلئے بھی تیار ہے اگر ایوان اِس سے اتفاق کرے۔ مقررہ پروگرام کے بموجب جمعہ کے دن لوک سبھا کے اجلاس کا آخری دن ہوگا۔ یہ مسئلہ جیہ پردا نے ایوان میں اکثر اُٹ