Month: 2014 فروری
وی ایچ پی قائد بابو بجرنگی کو ضمانت
احمدآباد ۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرا ت ہائی کورٹ نے وی ایچ پی قائد بابو بجرنگی کو جو نروڈا پاٹیہ فسادات مقدمہ کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ 15 دن کی ضمانت منظور کردی۔ اس قتل عام میں 96افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جہیز ہراسانی مقدمات میں
آندھرا پردیش ملک بھر میں سرفہرست
کانگریس اور بی جے پی انتخابی تشہیر پر پیسہ ضائع کررہی ہیں: وشواس
امیٹھی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس نے آج کانگریس اور بی جے پی پر انتخابی مہم کیلئے کروڑوں روپئے ضائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پیسہ غریبوں کی بھلائی کیلئے خرچ کیا جاتا تو یہ زیادہ بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کئی ایک سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے مگر کانگریس اور بی جے پی محض اقتدار کے حصو
غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی جماعتوں کامتحدہ مقابلہ
مظفر نگر۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے آج کہا کہ غیر کانگریس اور غیر بی جے پی سیاسی جماعتیں آنے والے لوک سبھا انتخابات میں متحدہ طور پر مقابلہ کریں گی تاکہ فرقہ پرست قوتوں کو مرکز میں برسر اقتدار آنے سے روکا جاسکے۔ پرکاش کرت جولا گاؤں میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 11سیاسی جماعتوں بشمو
لوک سبھا میں آخری اجلاس حقیقی کام کا دن
نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام)پندرھویں لوک سبھا کے آخری دن حقیقی معنوں میں کام انجام دیئے گئے۔ 13روزہ توسیعی سرمائی اجلاس میں یہ پہلا موقع تھا جبکہ ایوان میں وقفہ سوالات منعقد کیا گیا۔ وقفہ سوالات عام طور پر انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ ارکان اِس سے استفادہ کرتے ہوئے حکومت سے چبھتے ہوئے سوالات کرتے ہیں۔ لیکن تلنگانہ اور دیگر
پیڈ نیوز میں ملوث ٹی وی چینلس کے لائسنس کی منسوخی کا مطالبہ
نئی دہلی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران صنعت کار سے سیاستداں بنے کانگریس رکن پارلیمنٹ نوین جندل نے کہا کہ ایسے ٹی وی چینلس جو پیڈنیوز کے ذریعہ جبری وصولی کی تجارت میں ملوث ہے ان کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کردیئے جائیں۔ وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے جندل نے کہا کہ چند ٹی وی چینلس جو پیڈ نیوز میں اس
آدھار اکاؤنٹ کے بغیر صارفین کو پکوان گیس سیلنڈرس : موئیلی
نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) رعایتی قیمتوں پر پکوان گیس سلینڈرس آدھار اکاؤنٹ رکھے بغیر بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ حکومت نے لوک سبھا کو وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ آدھار اکاؤنٹ کو رعایتی قیمتوں پر پکوان گیس سلینڈرس کی تقسیم سے غیر مربوط کرنے کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر پٹرولی
سیما آندھرا عوام کیخلاف تلخ کلامی سے گریز کیا جائے
نئی دہلی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے قائدین سے کہا کہ وہ سیما آندھرا کے عوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، ان کے خلاف کوئی تلخ کلامی نہ کی جائے۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر، ارکان پارلیمنٹ اور ریاستی وزراء کے ایک وفد نے سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے علحدہ ریاست تلن
گاندھی جی کے پوتے کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت
نئی دہلی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کو آج ایک اور استحکام حاصل ہوا جب مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کرپشن کی سخت مخالف ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے وہ اس پارٹی کی جانب راغب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریبوں اور امیروں کے درمیان زبردست خ
راجیہ سبھا میں اجلاس کا آخری دن، انتشار کا شکار ، بزرگ ارکان کا بہترین خیرسگالی رویہ
نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے بزرگ ارکان آج بہترین خیرسگالی کا مظاہرہ کررہے تھے جبکہ تلنگانہ بِل کی کل منظوری کے بعد جس کے دوران پُرشور احتجاج کیا گیا تھا، آخری اجلاس کے دن بزرگ ارکان کا رویہ بہترین خیرسگالی پر مبنی تھا۔ طنز و مزاح پر مبنی تبصرہ آج کی کارروائی کی خصوصیت تھے۔ پورا ایوان نائب صدرنشین ٹی جے کورین کا
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کئی ریاستوں کو خصوصی پیاکیج کے مطالبے
نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام انتخابات کیلئے صرف دو ماہ باقی ہیں، آج لوک سبھا میں اجلاس کے آخری دن ارکان کو 6 پسماندہ ریاستوں بشمول بہار اور اترپردیش کے لئے خصوصی موقف عطا کرنے کے مطالبات پر نعرہ بازی کرتے دیکھا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی اور جنتادل (یو) جو چند ماہ قبل اپنی راہیں الگ کرچکے ہیں، بہار کے لئے خصوصی موقف کے م
مودی وزیراعظم بننے کے بعد مسلمانوں کی خیر نہیں ، مایاوتی
نئی دہلی ۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور کہاکہ وہ مودی کو وزیراعظم بننے سے روکنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گی۔ ملک کے آئندہ وزیراعظم کی حیثیت سے ہم ہرگز مودی کوموقع نہیں دیں گے۔ پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مایاوتی نے
آئین میں ایک جز بھی اسلامی نہیں تحریک طالبان پاکستان
اسلام آباد ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ آئین میں ایک جز بھی اسلامی نہیں ،کوئی مانے یانہ مانے ، قرآن اور احادیث مکمل آئین ہے۔ ترجمان تحریک طالبان پاکستان نے نامعلوم مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے ہم سے آئین منوانا چاہتی ہے۔ شاہد اللہ ش
روس میں پوٹین مخالف احتجاج کو مجرمانہ قرار دینے کے بعد 200 گرفتاریاں
ماسکو ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آج ماسکو کی ایک عدالت کے قریب 200 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ زبردست فسادات کا دفاع کرنے والے 8 افراد کو مجرم قرار دیا گیا تھا اور صدر روس ولادیمیر پوٹین کے خلاف احتجاج کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا تھا۔ احتجاجیوں کے خلاف کارروائی کو پوٹین کی ناراضگی کا نتیجہ سمجھا جارہا ہے۔ مجرم قرار دینے کے فیصلہ کے
افغان مصالحتی عمل کیلئے ہند ۔ پاک کوششیں قابل تعریف
واشنگٹن ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام کی کوشش میں امریکہ کے اہم اتحادی ہیں۔ واشنگٹن کے بیان میں محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا کہ افغان مصالحتی عمل کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان یقینا افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے اہم اتحادی ہے
اوباما کی دلائی لاما سے ملاقات ، چین کو اعتراض
واشنگٹن ؍ بیجنگ ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر براک اوباما جمعہ کو دلائی لاما سے ملاقات کر رہے ہیں جبکہ چین نے اپنے فوری ردعمل میں اس ملاقات کے بارے میں اپنے ’’ شدید تحفظات ‘‘ کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جمعرات کو رات گئے ایک بیا ن میں کہا گیا کہ صدر اوباما ، دلائی لاما سے ملاقات ’’ ان کی ایک محترم مذہبی اور ثقافتی رہنما کی حیثیت
امریکن انڈین ٹرائبل سنٹر میں خاتون کی فائرنگ، 4 ہلاک
الٹوراس (کیلیفورنیا) ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکن انڈین ٹرائبل ہیڈکوارٹرز میں ایک خاتون کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کے شمال میں واقع امریکن انڈین قبائلی مرکز کیڈرا ولے رنچیریا آفس میں اندھا دھند فائرنگ سے چار افراد کی موت ہ
جان کیری کی محمود عباس سے ملاقات
پیرس ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلسطینی صدر محمود عباس سے پیرس میں ملاقات کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق کیری اور عباس نے مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین کے مابین بات چیت مثبت انداز میں دو گھنٹوں تک جاری رہی۔ اس کے علاوہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین مذاکراتی عم
وسطی جمہوری افریقہ کیلئے مزید فوجیوں کی ضرورت : بان کی مون
نیویارک ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں قیام امن کیلئے مزید عسکری قوت کی ضرورت ہے۔ بان کے بقول جتنی جلدی ممکن ہو سکے عالمی برادری پولیس اور فوج کے تین ہزار جوانوںکو اس بحران زدہ ملک بھیجنے کا فیصلہ کرے۔ اس ملک کیلئے اپنا چھ نکاتی منصوبہ پیش کرتے وقت انہوں نے مزید ک
ایران عبوری معاملت پر عمل پیرا: آئی اے ای اے
ویانا ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ گزشتہ نومبر میں طے شدہ عبوری معاملت کی ایران باقاعدگی سے پابندی کر رہا ہے۔ ایران کی چھ مغربی طاقتوں کے ساتھ یہ عبوری معاملت 24 نومبر کو طے پائی تھی۔ اِس معاملت کے حوالے سے ایرانی نیوکلیر پروگرام کی نگرانی کرتے