یورپ میں شدید سردی ، 4 افراد فوت

صوفیہ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وسطی اور مشرقی یوروپ کے علاقے شدید سردی کی گرفت میں ہیں۔ گزشتہ چند دن میں بلغاریہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ آج کا دن ماسکو میں سال کا سرد ترین دن تھا۔ بلغاریہ میں زبردست برفباری اور تیز رفتار آندھی سے کئی دیہاتوں میں پانی اور برقی کی سربراہی متاثر ہوئی۔ بلغاریہ کے دیہات کوویٹ میں برف کا تودا گرنے سے ایک

تعطل کا شکار شام مذاکرات کا جنیوا میں احیاء

جنیوا 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے متحارب فریقوں کے درمیان بات چیت جنیوا میں آج پانچویں دن میں داخل ہوگئی لیکن منتقلی اقتدار کا کوئی اشارہ نہیں ملا اور نہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی راحت رسانی کے سلسلہ میں جس کی شامی قوم کو انتہائی ضرورت ہے، کوئی پیشرفت ہوسکی۔ صدر بشارالاسد کی حکومت کا وفد اور اپوزیشن قومی اتحاد

بیک وقت دہشت گردی اور امن مذاکرات ناممکن

اسلام آباد 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان کو بات چیت کی میز پر آنے کا تازہ موقع دینے کی کوشش کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہاکہ ایک چار رکنی کمیٹی امن مذاکرات کی نگرانی کے لئے آج تشکیل دی گئی ہے۔ اِس طرح اُنھوں نے ممنوعہ عسکریت پسند گروپ کے خلاف فوجی کارروائی کے یقینی امکانات کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ ت

فرسودہ فکر ترک کرنے کی ضرورت

اسلام آباد 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کو اپنے قدیم انداز فکر ترک کرنا ہوگا اور اِن مسائل کی یکسوئی، پائیدار علاقائی امن کیلئے نئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ہندوستان کا دورہ کرنے والے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہاکہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہت

کراچی میں بم دھماکہ، 4 فوجی ہلاک

کراچی 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سلسلہ وار بم دھماکوں میں جن میں سے ایک خودکش بم دھماکہ فوج کے ہیڈکوارٹرس برائے جنوب مشرقی پاکستان کے روبرو ہوا تھا، کم از کم 4 افراد بشمول 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ایک خودکش بم بردار نے فوج کے ہیڈکوارٹرس واقع شمالی ناظم آباد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جب موٹر سیکل سوار بم بردار کو فوجیوں نے پھاٹک پر روک ل

مشرف پر غداری کے مقدمہ کی سماعت ملتوی

اسلام آباد 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت آج ملتوی کردی گئی۔ جبکہ ایک دن قبل اُن کے وکلائے صفائی نے اُن کی طبی رپورٹ پر استغاثہ کے اعتراضات کا جائزہ لینے کے لئے مہلت طلب کی تھی۔ مشرف کے وکیل انور منصور نے کہاکہ اُنھوں نے ہنوز وکیل استغاثہ اکرم شیخ کے 70 سالہ سابق فوجی حک

ترُک وزیراعظم کی ایران میں آمد

تہران 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی رجب طیب اردغان باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل بشمول شام پر ایرانی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے آج تہران پہونچ گئے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہاکہ اردغان ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔ صدر ایران حسن روحانی سے بھی ملاقات ہوگی۔ اُن کے دو روزہ دورۂ ای

ریاض ایر پورٹ پر خاتون کسٹمس آفیسرس تعینات، عملہ کو خصوصی تربیت

ریاض ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے قومی دارالحکومت ریاض میں واقع ملک خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر خاتون مسافرین اور ان کے سامان کی تلاشی کیلئے خاتون کسٹمس آفیسرس کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ سعودی عرب میں جہاں اسلامی شرعی قوانین نافذ ہیں، مرد عہدیداروں کے بجائے خاتون آفیسرس کے ذریعہ خاتون مسافرین کی تلاشی کو یقینی بنان

وزیراعظم کے جلسہ میں گڑبڑ سے مسلمانوں میں برہمی کا اظہار

نئی دہلی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ کے ایک پروگرام میں اقلیتی طبقہ کے رکن کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کا بی جے پی نے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ اس واقعہ سے یو پی اے اور اس کی پالیسیوں سے مسلمانوں میں پیدا شدہ برہمی کا اظہار ہوتاہے ۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اگرچہ اقلیتوں کا مسیحا ہو

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے واحد جامع قانون کی تیاری

نئی دہلی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اقلیتی امور کے رحمن خاں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اوقافی جائیدادوںکو ناجائز قبضوں سے بچانے کیلئے ان کی ضرورت کا واحد جامع قانون وضع کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ مسٹر رحمن خاں نے مختلف ریاستوں میں وقف جائیدادوں کے سروے میں غفلت و لاپرواہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں موجود ب

کیا خواتین کو رات گیارہ بجے فلم دیکھنے جانا ضروری ہے؟ : ویمنس کمیشن

ممبئی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کے حقوق کے تئیں مردوں کی بے حسی تو ہم نے سنی تھی لیکن مہاراشٹرا اسٹیٹ ویمنس کمیشن رکن و رکن این سی پی آشا میر جے نے بھی جو بیان دیا ہے وہ شاید خواتین کے تئیں سرد مہری یا بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔ حالانکہ وہ خود ایک خاتون ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک خطاب کے دوران خواتین کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔ ناگپور

ٹول بوتھس توڑ پھوڑ معاملہ

ممبئی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ مہاراشٹرا نو نرمان سینا (MNS) ورکرس کا ٹول بوتھس پر توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری ہے ، پونے کی رورل پولیس نے پارٹی سربراہ راج ٹھاکرے اور دیگر کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں جو کھیڑ۔ شیوپور ٹول بوتھ اور کواڈی پاٹ ٹول پلازہ جو پونے ۔شولا پور شاہراہ پر واقع ہے، پر غنڈہ گردی اور توڑ پھوڑ کے خلاف درج کی گئی

نریندر مودی کو پرفل پٹیل کی بالواسطہ تائید

نئی دہلی ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی ایکحلیف جماعت این سی پی کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل نے آج گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کے تئیں نرم گوشہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے ریمارکس کو بالواسطہ طور پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرفل پٹیل نے کہا کہ مابعد گودھرا فسادات میں نریندر مودی کے مبینہ طور پر ملوث ہ

وقف املاک پر ناجائز قبضے برخاست کرنے پرسنل لا بورڈ کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 29 ۔ جنوری (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے وزیر اعظم شری منموہن سنگھ اور صدر نشین یو۔پی۔ اے مسز سونیاگاندھی سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں فرقہ وارانہ تشدد کے انسداد کا بل پیش کرکے منظور کروایا جائے جناب محمد عبدالرحیم قریشی اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ نے کہا کہ کانگریس اور اس کی

قومی اقلیتی کمیشن بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کوشاں

لکھنو ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی اقلیتی کمیشن کی پوری سات رکنی ٹیم نے آج فساد زدہ مظفر نگر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور کمیشن نے ان ضلع کے حکام سے مقامی وکاس بھون میں صلاح و مشورہ کیا ، اس موقع پر مظفر نگر اور شاملی کے ضلع مجسٹریٹوں کے علاوہ انتظامیہ اور پولیس کے تمام اہلکار موجود تھے ۔ قومی اقلیتی کمیشن کے چیرمین مسٹر وجاہت ح

پرفل پٹیل کو نظریات کے اظہار کا حق حاصل : کانگریس

نئی دہلی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں مابعد گودھرا واقعہ رونما ہوئے فسادات میں نریندر مودی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں کسی عدالتی اعلان پر کوئی سوال نہ کرنے سے متعلق این سی پی کے لیڈر پرفل پٹیل استدلال کو غیر اہم ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے نظریات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔ کانگریس کے ایک ترجمان

بس ۔ ٹینکر تصادم، سات ہلاک

ممبئی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ۔ احمد آباد شاہراہ پر ایک لکژری بس کے ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا جانے کے حادثہ میں سات افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ منگل کی شب میانر علاقے میں پونے سے احمد آباد جانے والی بس ایک ٹینکر سے ٹکراکر شعلہ پوش ہوگئی تھی جس کی وجہ شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹرافک جام رہا ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ڈھاکہ ۔گوہاٹی پروازیں

شیلانگ ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے ہندوستان کی شمالی مشرقی ریاستوں کے فصائی رابطہ آسان تر کرنے کیلئے اپنی سرکاری فضائی خدمات بنگلہ دیش بمن کی ڈھاکہ سے گوہاٹی کیلئے پروازوں کو ہفتہ میں دو بار چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

افریقی شہری کو دس سال کی سزائے قید

نورخان بازار میں روڈی شیٹر کا قتل

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر میں روڈی عناصر کی سرگرمیاں اور آئے دن قتل کی وارداتیں زور پکڑتی جارہی ہے ۔ جو نہ صرف عام شہریوں کیلئے خوف کا باعث بنی ہوئی ہیں بلکہ پولیس کی موجودگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے ؟