کراچی میں بم دھماکہ، 4 فوجی ہلاک

کراچی 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سلسلہ وار بم دھماکوں میں جن میں سے ایک خودکش بم دھماکہ فوج کے ہیڈکوارٹرس برائے جنوب مشرقی پاکستان کے روبرو ہوا تھا، کم از کم 4 افراد بشمول 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ایک خودکش بم بردار نے فوج کے ہیڈکوارٹرس واقع شمالی ناظم آباد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جب موٹر سیکل سوار بم بردار کو فوجیوں نے پھاٹک پر روک لیا تو اُس نے اپنی دھماکو مادوں سے لیس جیکٹ کو دھماکہ سے اُڑادیا۔ جس سے دو فوجی اور ایک فوجی چوکیدار مقام واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ قبل ازیں دن میں ایک فوجی چوکی کو نشانہ بناکر دھماکو آلہ سے حملہ کیا گیا تھا۔ ایک اور حملہ اِسی مقام پر چند منٹ بعد کیا گیا جس میں فوجی ہلاک ہوگیا۔ 5 دیگر ملازمین پولیس اور فوجی زخمی بھی ہوگئے۔