کیا کیفین سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ڈرگ ہے ؟

واشنگٹن ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیا آپ کافی پینے کے عادی ہیں ؟ لہذا معلوم یہ ہوا کہ آپ کیفین کے حد سے زیادہ استعمال کے مرض میں مبتلا ہیں، چونکئے نہیں ! کیفین ایک ایسی عام ڈرگ ہے جس کا دنیا بھر میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور قابل لحاظ تعداد ایسے افراد کی ہے کہ اگر وہ کیفین کا استعمال نہ کریں تو بے چین و مایوس نظر آتے ہیں۔ امریکن یونیورسٹی کے نفسیات کی پروفیسر لارا جولیانو نے نئی تحقیق کی ہے کہ کچھ لوگ تو ایسے ہوتے ہیں کہ وہ کیفین کے استعمال کو بالکل ترک نہیں کرسکتے، حالانکہ انہیں دیگر عارضے بھی لاحق ہوتے ہیں

جیسے خواتین کا حاملہ ہونا (اسے عارضہ نہیں کہا جاسکتا) امراض قلب یا پھر خون کے رسنے میں بے قاعدگی۔ ان تمام علامات کو مجموعی طور پر ’’کیفین یوز ڈس آرڈر‘‘ کہا جاتا ہے ۔ محققین کے مطابق کیفین دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی ایک عام ڈرگ ہے جو چائے ، کافی ، سوڈا ، درد سے نجات دلانے والی گولیوں ، چاکلیٹ اور دیگر غذاؤں اور مشروبات میں پائی جاتی ہے لیکن ماہرین صحت مندرجہ بالا اشیاء کے استعمال میں کیفین کے مضر اثرات کا پتہ چلانے میں تاخیر کا شکار ہوگئے یعنی ان کے مضر اثرات کا جلد پتہ نہیں چلتا اور صرف کچھ ہی معاملات ایسے ہوتے ہیں جو علاج کیلئے رجوع ہوتے ہیں۔