مشرف پر غداری کے مقدمہ کی سماعت ملتوی

اسلام آباد 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت آج ملتوی کردی گئی۔ جبکہ ایک دن قبل اُن کے وکلائے صفائی نے اُن کی طبی رپورٹ پر استغاثہ کے اعتراضات کا جائزہ لینے کے لئے مہلت طلب کی تھی۔ مشرف کے وکیل انور منصور نے کہاکہ اُنھوں نے ہنوز وکیل استغاثہ اکرم شیخ کے 70 سالہ سابق فوجی حکمران کی طبی رپورٹ پر اعتراضات کا جائزہ نہیں لیا ہے جو فوجی طبی ادارہ برائے امراض قلب کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُنھوں نے ہنوز اپنے جوابی دلائل کی تیاری بھی نہیں کی ہے۔ چنانچہ عدالت نے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی۔