امریکہ میں جوہری نظام پر مامور فورس کی نظرثانی کا حکم

واشنگٹن ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے پورے جوہری نظام پر مامور فورس کی اعلیٰ سطح پر نظر ثانی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ دنوں امریکی فضائیہ کے 34 میزائل لانچ افسران کی جانب سے امتحان میں نقل کرنے اور اس کے علاوہ دیگر کے منشیات استعمال کرنے کی شکایات ملی تھیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق چک ہیگل نے پینٹاگون میں س

کمسن طالب علم کی مشتبہ موت ٹرین کی ٹکر کا شبہ

حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے رین بازار میں آج ایک کمسن کی مشتبہ موت سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ ایم اے صمدانی شام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گیا تھا مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق مسجد کمبل پوش یاقوت پورہ کے ساکن ایم اے رشید کا فرزند ایم اے صمدانی ساتھیوں کے ہمراہ شام کے وقت مکان سے نکلا تھا ۔ لڑک

اسد کا عبوری حکومت میں کردار نہ ہو گا: الجربا

جنیوا، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ احمد الجربا نے ایک مرتبہ پھر ملک میں جاری خونریزی کے خاتمے اور عبوری حکومت کی تشکیل کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس میں بشارالاسد کو شامل نہ کیا جائے۔ الجربا نے یہ بات یہاں جنیوا میں رپورٹرز سے بات چیت کے دوران کہی ہے۔ جنیوا میں آج جمعہ کو شامی متحارب فریقین کئی دن تک جاری ر

پاکستان میں گستاخ رسول ؐ برطانوی کو سزائے موت

اسلام آباد ۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی نژاد 65 سالہ برطانوی شہری کو آج ملٹری ٹاؤن راولپنڈی کی ایک عدالت نے متنازعہ قانون ناموس رسالت کے تحت سزائے موت سنائی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹس اینڈ سیشن جج آر نوید اقبال نے محمد اصغر پر ایک ملین روپیہ کا جرمانہ بھی عائد کیا ، جسے پیغمبری کا دعویٰ کرتے ہوئے مکتوبات تحریر کرنے کی پاداش میں راولپ

Categories زمرے کے بغیر

پاکستان کے دہشت گردی پر حراست کے آرڈیننس میں ترمیم

اسلام آباد۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ایک متنازعہ آرڈیننس میں ترمیم کرتے ہوئے سکیورٹی فورسیس کو اجازت دیدی ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں کو ٹرائیل کے بغیر زائد از 90 یوم زیرحراست رکھا جاسکتا ہے ۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس میں تبدیلیوں کو جنھیں صدر ممنون حسین نے 20 اکٹوبر کو منظوری دی تھی ، کل ایک اور آرڈیننس کے ذریعہ عمل میں لایا گیا۔

سڑک حادثہ میں ایک ہلاک اور ایک شخص زخمی

شمس آباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب این سرینواس 28 سالہ ساکن مدن پلی 21 ڈسمبر کو اسپلینڈر پلس گاڑی پر اس کے ساتھی کمار 26 سالہ کے ساتھ شمس آباد سے مدن پلی جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں گاڑی پر سوار دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہ

مستونگ کارروائی میں 20 مشتبہ افراد کی گرفتاری

اسلام آباد ۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی اداروں کی جمعہ کو صبح کارروائی شروع ہوگئی جس میں اب تک متعدد افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارہ کوبتایا کہ اب تک اس آپریشن میں 20 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے

عنبر میں جھڑپیں اور شلباری ، ہزاروں بے گھر

بغداد۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صوبہ عنبر کے حصوں میں جہاں مخالف حکومت جنگجو قابض ہیں ، تشدد نے تین افراد کی جان لے لی جبکہ اقوام متحدہ نے آج انتباہ دیا کہ عراق میں 2006-08 ء کی فرقہ وارانہ لڑائی کے بعد سے اُس ملک کو بدترین نقل مقام کا سامنا ہورہا ہے ۔ زائد از 140,000 افراد اس صوبہ میں اپنے گھروں کو چھوڑکر نقل مقام کرچکے ہیں۔ زیادہ تر صحرائی

2 فبروری کے تھائی چناؤ ملتوی کئے جاسکتے ہیں، عدالت کی رولنگ

بنکاک۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک تھائی عدالت نے آج متفقہ طورپر رولنگ دی کہ 2 فبروری کے وسط مدتی چناؤ ملتوی کئے جاسکتے ہیں ، جس سے سیاسی بحران شدید ہوگیا ہے اور وزیراعظم ینگ لوک شینا واترا کو جھٹکہ لگا ، جن کا اصرار ہے کہ رائے دہی کی تاریخ نہ قابل تبدیل ہے ۔ دستوری عدالت نے تاہم یہ کہنے سے گریز کیا کہ شینا واترا کی نگران کار حکومت کی

قاہرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملہ، پانچ افراد ہلاک

قاہرہ ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تین دھماکوں نے جن میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں خودکش بم حملہ شامل ہے، دارالحکومت کو آج دہلا دیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور تقریباً 100 دیگر زخمی ہوگئے جو 2011ء کی بغاوت کی سالگرہ سے عین قبل ہلاکت خیز کارروائی ہے۔ سب سے بڑا اور خودکش حملہ پولیس کے ہیڈ کوارٹرز پر کیا گیا۔ بظاہر ان تینوں بم دھماکوں کا ن

’’حمیدیہ‘‘ میں جشن میلاد رحمۃ للعالمینؐ و زیارت موئے مبارکؐ

حیدرآباد ۔ /24 جنوری (پریس نوٹ) اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا (آئی ہرک) اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیراہتمام 26 روزہ محافل میلادالنبیؐ کی بابرکت تکمیل کے موقعہ پر دوشنبہ /27 جنوری کو عظیم الشان جشن میلاد رحمتہ للعالمینؐ ‘ ڈاکٹر سید محمد حمیدالدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حض

صدر جمہوریہ کا آج قوم سے خطاب

نئی دہلی /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کل قوم سے خطاب کریں گے۔ اس خطاب کو 7 بجے شام سے دور درشن کے تمام چینلس پر انگریزی میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہندی میں خطاب ہوگا۔ اس خطاب کو آل انڈیا ریڈیو کے تمام اسٹیشنوں سے نشر کیا جائے گا۔ مزید برآں آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے علاقائی زبا

لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو بدترین شکست، این ڈی اے کو 220 نشستیں

نئی دہلی /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کو 220 نشستیں ملیں گی۔ اوپنین پول میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی ہی اقتدار کے حصول کے لئے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ سی این این، آئی بی این اور سی ایس ڈی ایس کی جانب سے کرائے گئے سروے میں بتایا گیا ہے

انتقال

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (راست) جناب محمد دستگیر آغائی ولد جناب محمد اشرف آغائی کا 24 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 25 جنوری کو بعد نماز فجر مسجد خواجہ گلشن میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین حسن نگرمیں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247745591 ، 9985051307 پر ربط کریں۔

تلنگانہ مسودہ بل پر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کی تائید

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ مسودہ بل پر ایوان میں جاری مباحث میںحصہ لیتے ہوئے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی ارکان اسمبلی مسرس ایم کشن ریڈی اور کے ایس رتنم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نہ صرف وہ تلنگانہ مسودہ بل کی بھرپور تائید کررہے ہیں بلکہ تلگودیشم پارٹی تلنگانہ کی تائید کے اپنے موقف پر برقرار ہے۔ مسٹر کشن ریڈی نے اپنا اظہارخیا

حیدرآباد میں سیما آندھرا عوام کی پچاس فیصد آبادی

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیرمعدنیات مسز جی ارونا کماری نے آج ایوان میں جاری ریاست کی تقسیم سے متعلق بل پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ریاست کی تقسیم کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ریاست کے عوام بالخصوص پسماندہ علاقے متاثر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں سیما ۔ آندھرا سے تعلق رکھنے والے عوام کی 50 فی

تلنگانہ بل پر ایوان میں 30 ارکان کی مباحث

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسمبلی میں جاری ’’آندھراپردیش تشکیل جدید بل 2013‘‘ پر مباحث میں آج جملہ 30 ارکان اسمبلی بشمول دو وزراء نے حصہ لیا۔ 30 کے منجملہ 17 ارکان نے صدرجمہوریہ ہند کی جانب سے رائے کے حصول کیلئے روانہ کردہ بل کی حمایت کرتے ہوئے ان میں بعض ترمیمات کی سفارش کی جبکہ 13 ارکان نے بل کی صریح مخالفت کرتے ہوئے ر

شادی

حیدرآباد۔/24جنوری، ( راست ) مسٹر اطہر اللہ خاں ولد جناب الماس احمد خان کا عقد نکاح جناب شیخ معین کی دختر سے شاہی مسجد باغ عامہ میں انجام پایا۔ استقبالیہ میٹرو کلاسک گارڈن آرام گڑھ چوراہا میں دیا گیا۔ تقریب شادی میں جناب سید وقار الدین قادری چیف ایڈیٹر ’ رہنمائے دکن‘ مولانا مظہر حسینی، جناب ابوبکر، ڈاکٹر روی شنکر ( آئی پی ایس ) این آئ

نظام کالج سے متصل ’’یادگار میر سلطان علی خاں وقف‘‘ پر اے پی کوآپریٹیو یونین کا قبضہ

حیدرآباد ۔ 24 جنوری ۔ تاریخی فتح میدان کے قریب ہمارے شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد کا تاریخی مدرسہ عالیہ (عالیہ ہائی اسکول) اور ہندوستان کے تعلیمی اداروں میں منفرد اہمیت رکھنے والے تاریخی نظام کالج اور شہر کی وسیع و عریض مساجد میں شامل مسجد عالیہ کے قریب اگر کوئی ہزاروں مربع گز اراضی کا ذکر کرتے ہوئے کہے کہ یہ جس کی اراضی ہے وہ اس بات سے