’’حمیدیہ‘‘ میں جشن میلاد رحمۃ للعالمینؐ و زیارت موئے مبارکؐ

حیدرآباد ۔ /24 جنوری (پریس نوٹ) اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا (آئی ہرک) اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیراہتمام 26 روزہ محافل میلادالنبیؐ کی بابرکت تکمیل کے موقعہ پر دوشنبہ /27 جنوری کو عظیم الشان جشن میلاد رحمتہ للعالمینؐ ‘ ڈاکٹر سید محمد حمیدالدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ کی زیرنگرانی ’’حمیدیہ‘‘ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم منعقد ہوگا ۔ 4 ساعت شام سے قرآن خوانی ‘ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ‘ بعد نماز مغرب نگران جشن کا ’’آمد رحمت‘‘ کے زیرعنوان خصوصی خطاب ہوگا ۔ بعد نماز عشاء رسول اللہؐ کے مقدس موئے مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔

میلاد عشائیہ کے بعد جلسہ میلاد رحمتہ للعالمینؐ کا انعقاد عمل میں آئے گی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک کا خیرمقدمی خطاب ہوگا۔ نگران جشن کے علاوہ سادات کرام مشایخین عظام ‘ علماء کرام کے خطابات ہوں گے ۔ الحاج محمد یوسف حمیدی صدر استقبالیہ نے عامۃ المسلمین سے شرکت اور حصول برکات و سعادت دارین کی درخواست کی ہے ۔