پاکستان کے دہشت گردی پر حراست کے آرڈیننس میں ترمیم

اسلام آباد۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ایک متنازعہ آرڈیننس میں ترمیم کرتے ہوئے سکیورٹی فورسیس کو اجازت دیدی ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں کو ٹرائیل کے بغیر زائد از 90 یوم زیرحراست رکھا جاسکتا ہے ۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس میں تبدیلیوں کو جنھیں صدر ممنون حسین نے 20 اکٹوبر کو منظوری دی تھی ، کل ایک اور آرڈیننس کے ذریعہ عمل میں لایا گیا۔ نئے آرڈیننس نے اُن اشخاص کیلئے قانونی گنجائش فراہم کی ہے جو سکیورٹی ایجنسیوں کی حراست میں ہے ۔

عمران کی پارٹی موافق طالبان
پاکستانی شیعہ اقلیت کا الزام
لاہور ۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیعہ اقلیت نے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی پر ’’موافق طالبان ‘‘ہونے اور اس ممنوعہ گروپ کیلئے ’’نرم گوشہ‘‘ رکھنے کا الزام عائد کیاہے۔ پارٹی کے پنجاب چیاپٹر کے سربراہ اعجاز چودھری کی زیرقیادت ٹیم کو کل شام اُلجھن کا سامنا ہوا جب شیعہ لوگوں نے اپنے فرقہ پر حالیہ بم حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیاستدانوں کو اُن کے مظاہرہ کے مقام پر داخل ہونے نہیں دیا اور کہاکہ وہ طالبان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔