شادی

حیدرآباد۔/24جنوری، ( راست ) مسٹر اطہر اللہ خاں ولد جناب الماس احمد خان کا عقد نکاح جناب شیخ معین کی دختر سے شاہی مسجد باغ عامہ میں انجام پایا۔ استقبالیہ میٹرو کلاسک گارڈن آرام گڑھ چوراہا میں دیا گیا۔ تقریب شادی میں جناب سید وقار الدین قادری چیف ایڈیٹر ’ رہنمائے دکن‘ مولانا مظہر حسینی، جناب ابوبکر، ڈاکٹر روی شنکر ( آئی پی ایس ) این آئی اے، جناب اے آر مینا ( آئی پی ایس )، جناب اے آر سریش ریڈی سابق اسپیکر اسمبلی، مسٹر مہیش گوڑ چیرمین ہاؤزنگ کارپوریشن،

جناب عابد رسول خاں چیرمین اقلیتی کمیشن، جناب سنتوش ریڈی سابق وزیر، جناب ایس کے افضل الدین، جناب حبیب احمد رکن حج کمیٹی کے علاوہ کئی اصحاب نے شرکت کی۔ نوشہ کے والد جناب الماس خان کے علاوہ جناب بدر خان، جناب الطاف خان، جناب قمر خان ، جناب شجو خان، کے قاضی ، سید نجیب اللہ حسینی، جناب شیخ سالم بن محمد، قاضی سید ارشد پاشاہ سابق رکن اردو اکیڈیمی آندھراپردیش اور سابق وائس چیرمین میونسپل کونسل نے مہمانوں کا استقبال کیا۔