چینائی میں ریلوے پلیٹ فارم پر دو بم دھماکے

چینائی۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینائی کے مصروف ترین سنٹرل ریلوے اسٹیشن آج دو بم دھماکوں سے دہل گیا جس میں ایک 24 سالہ خاتون آئی ٹی پروفیشنل ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ دو کم شدت کے بم دھماکے بنگلور۔ گوہاٹی ایکسپریس کے S-4 اور S-5 کوچیس میں یہ دھماکے 10 منٹ کے وقفے سے اس وقت ہوئے جب ٹرین صبح پلیٹ فارم پر رکی۔ اس کی وجہ سے مسافرین میں افراتف

’’میں راجیو گاندھی کی بیٹی ہوں ‘‘ ،مودی کو پرینکا کا جواب

امیتھی ؍ نئی دہلی۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ’’مَیں راجیو گاندھی کی بیٹی ہوں‘‘، پرینکا گاندھی نے نریندر مودی کے تبصرہ پر تلخ انداز میں یہ جواب دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پرینکا کو اپنی بیٹی سمجھتے ہیں۔ پرینکا گاندھی اس وقت امیتھی میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں جب ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ان سے نریندر مودی کے ریمارکس کے بارے میں

وادیٔ کشمیر میں احتیاطی اقدام کے طور پر کرفیو نافذ

سری نگر ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) آج وادیٔ کشمیر کے کچھ علاقوں میں احتیاطی اقدام کے طور پر کرفیو نافذ کردیا گیا۔ جبکہ سنگباری کرنے والے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے فوج نے فائرنگ کی تھی۔ جس میں مبینہ طور پر ایک نوجوان کی ہلاکت واقع ہوگئی تھی۔ ضلع انتظامیہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ شہر سرینگر کے 8 پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں کرفیو نافذ

مودی کو الیکشن کمیشن سے معذرت خواہی کرنی چاہئے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کا بیان

نئی دہلی ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کو چاہئے کہ الیکشن کمیشن کو معذرت خواہی کا مکتوب روانہ کریں کیونکہ اُنھیں ’’غلط قدم اُٹھاتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘‘۔ مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے کل ہند کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب کوئی غلط اقدام پر پکڑا جاتا ہے تو باعزت طریقہ معذرت خواہی روانہ ک

سعودی جرنلسٹ شعبۂ او آئی سی کی پہلی خاتون سربراہ

ریاض ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی صحافی مھا عقیل کو اسلامی ملکوں کی نمائندہ تنظیم ’او آئی سی‘ کے شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ مھا عقیل اس سے پہلے او آئی سی کے ترجمان جریدے کی مدیر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ کسی خاتون کا او آئی سی کے کسی شعبے کی سربراہ مقرر ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔ اپنی نئی تقرری کے حوالے

ساتویں مرحلہ کے انتخابات میں متاثر کن رائے دہی

نئی دہلی۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلہ میں آج متاثرکن سے اونچے تناسب میں رائے دہی ریکارڈ ہوئی جبکہ نریندر مودی نے ایک بوتھ کے پاس تقریر اور بی جے پی کا انتخابی نشان نمایاںکرتے ہوئے انتخابی قانون کی خلاف ورزی کے ذریعہ بڑا تنازعہ چھیڑ دیا۔ کانگریس کے بعض اعلیٰ قائدین بشمول سونیا گاندھی اور بی جے پی کے سرکر

ہندوستان کی ترقی کی کہانی’’کام ابھی جاری ہے‘‘

نئی دہلی ۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم منموہن سنگھ نے جو منصوبہ بندی کمیشن کے صدرنشین بھی ہیں آج ارکان سے وداعی خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی ’’کام ابھی جاری ہے‘‘ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کافی دور جانا ہے ۔بڑھتی ہوئی کھلی اور فراغ دل معیشت اور بازار کے نظام پر عظیم تر انحصار کے ساتھ ہمیں منصوبہ بندی کمیشن کے کردار

ہندوستان کا فرقہ پرست بن جانا جموں وکشمیر کیلئے سانحہ ہوگا : فاروق عبداللہ

سرینگر۔30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر و صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ہندوستان فرقہ پرست بن جائے تو یہ ریاست (جموں و کشمیر) کیلئے ایک سانحہ ہوگا ۔ اپنا ووٹ استعمال کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کے سابق تبصروں پر تنازعہ کھڑاہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو کچھ بھی کہہ چکے ہیں تہہ دل سے کہہ چکے ہیں ۔ انہوں نے ووٹ حاصل

’’وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو بچکانہ حرکات چھوڑ دیں‘‘

امیٹھی / پالمپور 29 اپریل (سیاست ڈا ٹ کام) کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ آج مزید شدت اختیار کرگئی جب پرینکا گاندھی نے راہول گاندھی کے خلاف نریندر مودی کے ریمارکس پر جارحانہ تیور اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار (نریندر مودی) پر بچکانہ رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا تو دوسری طرف نریندر مودی نے کانگریس کو دھ

مودی سے قصاب بھی شرما جائے: لالو

پٹنہ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کی جانب سے نریندر مودی کو قصاب قرار دیئے جانے کے بعد آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہاکہ بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار (نریندر مودی) سے قصاب بھی شرمسار ہوجائے گا۔ لالو پرساد نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’ان (مودی) سے کسی قصاب کو بھی شرم آجائے گی‘‘۔ ترنمول کانگریس او

مودی کارگل شہید کا نعرہ استعمال کر کے تنازعہ سے دوچار

منڈی / پالمپور۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی آج ایک تنازعہ میں پڑگئے، جب انہوں نے کارگل کے ایک شہید کا نعرہ استعمال کرتے ہوئے این ڈی اے کیلئے 300 نشستوں کے حق میں اپیل کی، جس پر شہید سپاہی کی فیملی ناراض ہوئی اور سیاسی حریفوں نے بھی انہیں نشانہ بنایا۔ ہماچل پردیش میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کرتے

مودی سے قصاب بھی شرمندہ :لالو پرساد یادو

پٹنہ 29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد نے کہا کہ آج کہا کہ بی جے پی قائد نریندر مودی کے سامنے’’ قصاب بھی شرمندہ‘‘ہے جن کا مقصد ملک کا وزیر اعظم بننا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قصاب بھی سونچتا ہے کہ کیایہ شخص ہندوستان کا وزیر اعظم بنے گا ان کا تبصرہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیا

رام دیو کے خلاف مظفر نگر میں احتجاج جاری

مظفر نگر 29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)یوگا گرو رام دیو کے ’’ہنی مون اور پیکنک‘‘ جیسے تبصروں کے خلاف ایک سماجی تنظیم نے ایک احتجاجی جلوس نکالا اور رام دیو کا پتہ نظر آتش کیا ۔ رام دیو نے یہ تبصرہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے خلاف کیا تھا۔ درج فہرس تذاتوں اور درج فہرست قبائل کے حقوق کی محافظ مہا سنگھ نے ایک احتجاجی جلوس نکالا اور کلکٹر