اقلیتوں کے لیے سبسیڈی اسکیم کی تاریخ کا اختتام

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری (سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی بینکس سے مربوط سبسیڈی فراہمی اسکیم سے استفادہ کی آخری تاریخ آج ختم ہوگئی۔ 18 فروری سے اس اسکیم کے تحت درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بند کیا جارہا ہے ۔ حک

مسلمانوں میں تعلیمی پسماندگی دورکرنے کا رحجان خوش آئندہ

توشاہین ہے پروازہے کام تیرا تیرے سامنے آسمان اور بھی ہیں
مسلمانوں میں تعلیمی پسماندگی دورکرنے کا رحجان خوش آئندہ
تاریخی و باوقارحیدرآباد پبلک اسکول میں داخلوں کے لئے مسلمانوں میں مسابقت

انتقال

حیدرآباد ۔ 17 ۔فروری (راست) بزرگ صحافی جناب منیر جمال ولد جناب داؤد جمال مرحوم ایڈیٹر انگریزی ہفتہ وار ’’لیڈر‘‘ کا بعمر 50 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اے بیٹری لائین میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک صاحبزادی اور دو صاحبزادے محمد فخرالد

ستیے مے وجیتے کا سیزن 2 دو مارچ سے

ممبئی ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکٹنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان سماجی مسائل پر مبنی ریالیٹی شو ستے مے وجیتے کا دوسرا سیزن 2 دو مارچ سے لیکر آرہے ہیں۔ سماجی مسائل پر مبنی ستے مے وجیتے کا یہ دوسرا سیزن اسٹار پلس پر دو مارچ سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ شو صبح 11 بجے سے نشر کیا جائے گا۔ اس شو کا پرومو ان دنوں ٹی وی پر دکھایا

آدھار غریبوں کیلئے اختیار کا ہتھیار: چدمبرم

نئی دہلی۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس پی چدمبرم نے آج منفرد شناختی نمبر یعنی آدھار کو غریبوں کیلئے اختیارات کا ہتھیار قرار دیا خصوصاً ان افراد کیلئے جو نقل مقامی کرتے ہیں، بے گھر ہیں اور بے سہارا ہیں۔ اپنے بجٹ کے دوران تقریر میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ آدھار کارڈ غریبوں کیلئے اور بے سہارا افراد کیلئ

مطالبات زر ملک کی معیشت کی حقیقت پسند تصویر

نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کے پیش کردہ مطالبات زر کو ’’اچھی طرح متوازن‘‘ اور ملک کی معاشی صورتحال کی ’’حقیقت پسند تصویر‘‘ قرار دیا۔ عبوری بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چدمبرم نے بہت جامع انداز میں گزشتہ 10 سال کے حکومت کے سماجی اور معاشی کارناموں کو پیش کیا

شور و غل کے دوران مباحث کے بغیر لوک سبھا میں عبوری ریلوے بجٹ منظور

نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) عبوری ریلوے بجٹ 2014-15 ء لوک سبھا میں تلنگانہ مسئلہ پر شور و غل کے دوران بغیر مباحث کے منظور کرلیا گیا ۔ مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کی جانب سے عبوری مرکزی بجٹ پیش کرنے کے فوری بعد عبوری ریلوے بجٹ مباحث اور منظوری کیلئے پیش کیا گیا ۔ مباحث کا آغاز کرتے ہوئے ارجن رام میگھوال (بی جے پی) نے کہا کہ عبوری ری

’آپ‘ مدھیہ پردیش میں تیسری قوت بن سکتی ہے، الوک اگروال کا بیان

اندور ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نرمدا بچاؤ آندولن کے قائد الوک اگروال جنہیں ریاست میں حلقہ پارلیمان کھنڈوا سے عام آدمی پارٹی سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے، نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی کے مدھیہ پردیش میں تیسری قوت بن کر ابھرنے کا قوی امکان ہے۔ 46 سالہ قائد نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہو یا کانگریس دونوں جماعتیں لوک کھس

سعودی عرب کے ولی عہد کی پاکستانی قائدین سے ملاقات

اسلام آباد ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ان کے وفد نے پاکستانی قائدین سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ سعودی ولی عہد کے پاس مملکت کی وزارت دفاع کا قلمدان بھی ہے۔ انہوں نے اتوار کو اپ

– ا 23فو جیوں کے سرقلم کرنے سے امن مذاکرات ک سبوتاج مقصد : وزیر اعظم پاکستان نواز شریف

اسلام آباد۔17فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہاکہ طالبان کے ہاتھوں کئی فوجیوں کے سرقلم کردینے کا ہولناک واقعہ فیصلہ کن مرحلہ میں امن مذاکرات کو سبوتاج کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایسے واقعات کا امن کارروائی پر منفی اثر مرتب ہوتا ہے ۔ پاکستان خونریزی کا متحمل ن

Categories زمرے کے بغیر

بھگت سنگھ کے مکان، اسکول کی بحالی کیلئے 80 ملین روپئے مختص

لاہور ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مجاہد آزادی بھگت سنگھ کے پاکستانی صوبہ پنجاب میں واقع آبائی مکان، اسکول اور اُن کے گاؤں کو 80 ملین روپئے کے پراجکٹ کے تحت بحال کیا جائے گا۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر نور الامین مینگل نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، ’’ہم نے جنگ آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کے مکان اور اسکول کی بحالی کیلئے 80 ملین ر

جبری تبدیلی مذہب پر پاکستانی ہندوؤں کی برہمی

کراچی ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ہندو اقلیت ’’جبری تبدیلی مذہب‘‘ کے واقعات پر برہم ہے جیسا کہ اس برادری کے قائدین کا کہنا ہے کہ چھ سال تک کی کم سن لڑکیوں کو اپنا مذہب تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ’’کیا آپ قبول کرسکتے ہو کہ آپ کی بیٹیوں کو جبری طور پر ہندو آدمیوں سے بیاہ دیا جائے؟‘‘ یہ الفاظ راج کمار کے ہیں، جس کی

پاکستان میں دھماکہ ، 15 بچے زخمی

پشاور ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 15 اسکولی بچے آج شورش زدہ شمال مغربی پاکستان میں اپنے اسکول کے باہر بم دھماکہ میں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ دھاب میں پیش آیا۔ دھماکہ میں زخمی اسکول پرنسپل اور دیگر افراد کو مقامی اسپتال کو منتقل کیا گیا ہے۔

روسی صدر کی جمناسٹ الینا سے شادی کی خبریں پھر گرم

دبئی ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوتین کی معروف جمناسٹک چمپئن الینا کابائیوا کے ساتھ مبینہ معاشقے اور شادی کی خبریں ایک مرتبہ پھرعالمی میڈیا میں گرم ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ نے صدر پوتین اور الینا کے درمیان ملاقاتوں کی تازہ تصاویر بھی شائع کی ہیں، جس کے بعد دونوں کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو

’’شام نے جنیوا مذاکرات میں روڑے اٹکائے ‘‘

جکارتہ ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام کی بشار حکومت کو جنیوا ٹو میں مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کیری نے جنیوا ٹو میں پیش رفت نہ ہوپانے اور شام میں جاری جنگی ماحول میں شدت کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’ بشار حکومت ابھی تک مذاکرات پر بھروسہ کرنے کے بجائے میدان جنگ کو ترجیح دے رہی ہے‘‘۔

پاکستانی علاقے میں فورسیس بھیجنے ایرانی انتباہ

تہران ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تہران کے وزیر داخلہ نے پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ ایرانی فورسس کو پاکستانی اور افغان علاقے میں گھسنا پڑسکتا ہے تاکہ ایک باغی گروپ کے زیرقبضہ بارڈر گارڈز کو رہا کرایا جاسکے۔ عبد الرضا رحمانی فاضلی کے سرکاری ٹی وی پر یہ ریمارکس ایک ہفتہ بعد سامنے آئے ہیں جبکہ نسبتاً غیرمعروف جیش العدل نے ٹوئٹر پر پانچ

سینائی میں تین جنوبی کوریائی سیاحوں کی ہلاکت ، سیول کی برہمی

قاہرہ ؍ سیول ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی سرحد کے قریب مصر کے سینائی علاقے میں اتوار کے روز سیاحوں کی ایک بس پر بم حملے کے چار مہلوکین میں تین کا تعلق جنوبی کوریا سے بتایا گیا ہے۔ اس حملے میں دیگر 13 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ یہ علاقے میں 2004ء کے بعد سیاحوں کی کسی بس پر یہ پہلا بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا نے اس حملے پر جہاں گہر