انتقال

حیدرآباد ۔ 17 ۔فروری (راست) بزرگ صحافی جناب منیر جمال ولد جناب داؤد جمال مرحوم ایڈیٹر انگریزی ہفتہ وار ’’لیڈر‘‘ کا بعمر 50 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اے بیٹری لائین میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک صاحبزادی اور دو صاحبزادے محمد فخرالدین جمال (حال مقیم آسٹریلیا) اور محمد مظہرالدین جمال شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 18 فروری بروز منگل مسجد عالمگیری میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مرحوم تلنگانہ پرجا سمیتی کے بانی ارکان میں شامل تھے۔ اس سمیتی نے 1969 میں علحدہ تلنگانہ تحریک چلائی تھی۔ وہ علحدہ تلنگانہ کے کٹر حامی کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کاز کے لئے آواز اٹھانے والے صحافیوں کے ہراول دستے میں شامل تھے۔ موصوف آندھراپردیش فلم جرنلسٹس اسوسی ایشن اور بزم طنز و مزاح کے صدر تھے۔ انہوں نے انگریزی ہفتہ وار ’’لیڈر‘‘ کامیابی کے ساتھ طویل عرصہ تک شائع کیا۔ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر چنا ریڈی ، ٹی انجیا اور سابق مرکزی وزیر لیبر جی وینکٹ سوامی ان کے قریب ترین ساتھیوں میں تھے۔ مرحوم کا شمار حیدرآباد کے سینئر صحافیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے صحافتی اقدار کی پاسداری کی اور حق گوئی و بیباکی کو اپنا شعار بنایا۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب ، دوست احباب و صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مزید تفصیلات فون 9949429664 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ نیاز فاطمہ عرف شکیلا زوجہ جناب سید علی ابوطالب کا 16 فروری کی صبح انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سردار بیگ صاحب قبلہؒ آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد قادریہ احمد نگر فرسٹ لانسر 18 فروری بعدنماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9989864167 ۔ 8801080191 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : جناب خواجہ ناظم الدین ولد جناب خواجہ معین الدین احمد کا بعمر 52 سال ، 15 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بورہ بنڈہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے جناب طاہر علی ایم آر او سے 9885882482 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حاجی سید غلام محی الدین عرف منظور ولد جناب سید قطب الدین مرحوم کا 15 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ وہ اگریکلچر ڈیولپمنٹ کمپنی جدہ میں ملازم تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی قدیم ملک پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد الہیٰ چادرگھاٹ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی قدیم ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 040-24331772 ۔ 9703452133 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ یاقوت پورہ کی ممتاز شخصیت جناب مرتضیٰ محی الدین شرفی فرزند جناب خواجہ محی الدین شرفی موظف صدر مدرس کا 16فروری کو انتقال ہوگیا۔ وہ جناب مسعود محی الدین حال مقیم ریاض کے برادر کلاں‘ مجاہد محی الدین اسسٹنٹ ایڈیٹر گواہ اردو ویکلی کے تایازاد بھائی تھے۔ نماز جنازہ پیر 17؍فروری کو بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی جس کی انتظامی کمیٹی کے وہ رکن تھے۔ تدفین احاطہ شرفی چمن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18؍فروری کو بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے 9390575704 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب ابو محمد مصطفیٰ کمال خالد فرزند جناب محبوب علی سابق فینانشیل منیجر OTIs ایلیویٹرس سعودی عرب کا آج 17؍فروری کی صبح ان کی قیام گاہ کملاپوری کالونی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18؍فروری کی صبح ساڑھے نو بجے سبز مسجد روڈ نمبر3 بنجارہ ہلز میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند، دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحوم سابق ٹسٹ کرکٹر ارشد ایوب کے تایا زاد بھائی تھے۔ تفصیلات کے لئے 9849000984 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد مظہر حسین ابن جناب احمد علی کا 17 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ مجلس زیارت 18 فروری کو 4 بجے دن بارگاہ شبیر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9989264870 ۔ 8801569107 پر ربط کریں ۔۔