ہوٹل سواگت گرانڈ میں مغلائی فوڈ فیسٹیول

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ہوٹل سواگت گرانڈ واقع پلر نمبر 92 عطا پور پر 24 جنوری سے مغلائی فوڈ فیسٹیول منایا جارہا ہے جو 9 فروری تک جاری رہے گا ۔ کارپوریٹ جنرل مینجر سواگت گروپ آف ہوٹلس ایس وروگھیز اور ایکزیکٹیو شیف سواگت وی رائیل پریمجیت نے بتایا کہ اس فیسٹیول میں مغلائی ڈشیس کو اصل انداز میں پیش کیا جارہا ہے ۔ خشک میوہ جات کا

پٹرول پمپس مشینوں میں ہائی ٹیک چوری

حیدرآباد۔/29جنوری، ( سیاست نیوز) شہر کے پٹرول پمپس کی مشینوں میں پٹرول کی سربراہی کیلئے مقررہ لیٹر اور قیمت کے الیکٹرانک میٹرس میں چِپس کے ذریعہ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پٹرول بچاکر صارفین کو دھوکہ دیا جارہا تھا۔پولیس نے پٹرول پمپس کے بعض ملازمین کے بشمول بین ریاستی ٹولی کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سائبرآباد پولیس نے کارروائی کرت

امتحانات میں کامیابی کیلئے ایس ایس سی کوسچن بینک کارآمد

حیدرآباد۔/29جنوری، ( سیاست نیوز ) ایس ایس سی کوسچن بینک کی اشاعت سے جو ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں اوروہ کامیابی کے تناسب کی شرح کو بڑھاچکے ہیں۔ مسلم طبقہ تعلیمی اور معاشی طور پر پسماندہ تھا آج اونچے مقام پر آنے کی اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’’سیاست ‘‘ نے یہاں ایس ایس سی کوسچن بینک انگلش

ایوان اسمبلی میں افراتفری اور شور شرابہ کا عالم برقرار

حیدرآباد۔/29جنوری، ( سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی کی کارروائی آج تیسرے دن بھی بڑی مشکل سے صرف 9منٹ جاری رہی۔ ارکان اسمبلی کے ایوان میں زبردست احتجاج، شور و غل ، فلک شگاف نعروں کی گونج کے باعث ایوان کی کارروائی کو دو مرتبہ ملتوی کرنے پر اسپیکر اسمبلی کو مجبور ہونا پڑا، اور بالآخر ڈھائی بجے دوپہر کے بعد ڈپٹی اسپیکر اسمبلی مسٹر ا

مودی کو سلمان خاں کی ضرورت نہیں: بی جے پی

حیدرآباد۔/29جنوری، ( آئی این این ) بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج کہا کہ اس کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار اور چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو اپنی امیج بہتر بنانے کیلئے فلم اداکار سلمان خان کی ضرورت نہیں ہے، انہیں کسی اداکار کا تعاون نہیں چاہیئے۔ اسمبلی کے باہر میڈیا پوائنٹ پر بات کرتے ہوئے بی جے پی صدر جی کشن ریڈی نے کہاکہ نریندر مودی اور سلمان

تلنگانہ بل پر مباحث میں توسیع نہ دینے صدر جمہوریہ سے نمائندگی

حیدرآباد۔/29جنوری، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے وزراء اور ارکان اسمبلی نے پارٹی خطوط سے بالا تر ہوکر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے اپیل کی کہ وہ تلنگانہ بل کو روکنے کیلئے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کے اقدام کو کامیاب ہونے نہ دیں اور تلنگانہ بل پر بحث کی مدت میں توسیع نہ کریں۔ ان قائدین نے کہا کہ دستور کی پامالی کی ہرگز اجازت نہیں د

اولڈ کسٹم بستی بیگم پیٹ میں مسلم قبرستان کے لئے قانونی چارہ جوئی

حیدرآباد 29جنوری (سیاست نیوز)۔وائی ایس آرکانگریس نے اولڈ کسٹم بستی میں مسلم قبرستان کے قیام کے لئے قانونی جدوجہد کرنے کا اعلان کیاہے۔وائی ایس آرکانگریس کے لیڈر سیلم پربھاکر نے اولڈ کسٹم بستی بیگم پیٹ میں دھرنادیا۔اس موقع پر بیگم پیٹ پہنچ کر وائی ایس آرسی پی کے لیڈر جناب عامر علی خان نے سیلم پربھاکر سے اظہار یگانگت کیا۔اس موقع

تلنگانہ بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر سیاست سے کنارہ کشی

حیدرآباد /29 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے کہا کہ اگر اسمبلی کو روانہ کردہ تلنگانہ مسودہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو وہ سیاست سے کنارہ کش ہو جائیں گے۔ کل تک کے لئے اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مرکز سے استفسار کیا کہ جب اسمبلی کی رائے ضروری نہیں ہے تو مسودہ بل کو اسمبلی کیوں روانہ

چیف منسٹر کی نوٹس کو مسترد کردیا جائے

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے چیف منسٹر پر مخالف تلنگانہ ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے پارٹی ہائی کمان کے فیصلہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کی تقسیم کا عمل روکنے کی کوشش کی ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ متحدہ آندھرا کی برقراری کیلئے چیف منسٹر تلگو دیشم کے ساتھ مل کر سازش کر رہ

84ء فساد کی انکوائری کیلئے دہلی حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی نے آج فیصلہ کیا کہ 1984ء کے یہاں پیش آئے مخالف سکھ فسادات کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ انکوائری کرائی جائے، جبکہ دو روز قبل نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہا تھا کہ پارٹی کے بعض لوگ شاید اس تشدد میں ملوث رہے لیکن سزا پاچکے ہیں۔ 31 ڈسمبر 1984ء کو اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد

راجیہ سبھا چناؤ کی تنقیح مکمل

نئی دہلی۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے دو سالہ چناؤ کیلئے زیادہ تر امیدواروں کی نامزدگیاں آج تنقیح کے بعد درست پائی گئیں، جس پرمرکزی وزیر شرد پوار، مرلی دیورا (کانگریس)، آر پی آئی کے رام داس اتھاولے اور وجئے گوئل(بی جے پی) کے ساتھ 21 دیگر امیدوار ایوان بالا کیلئے بلامقابلہ منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ریٹرننگ آفیسرس نے ک

علیگڑھ یونیورسٹی سنٹر کی تقریب میں نتیش کی شرکت متوقع

پٹنہ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کافی تنازعہ کے بعد چیف منسٹر نتیش کمار کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کی جانب سے بالآخر دعوت نامہ وصول ہوا ہے۔ یہ تقریب کل کشن گنج مقرر ہے، جس میں شرکت کی چیف منسٹر نے آج توثیق کردی ہے۔ چیف منسٹر کے سکریٹری آتش چندرا نے آج بتایا کہ مرکزی وزی

تلنگانہ پر وزارتی گروپ کا 4 فروری کواجلاس

نئی دہلی ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکز پارلیمنٹ کے 5 فبروری کو شروع ہونے والے سیشن میں تلنگانہ بل کو پیش کردے گا، حالانکہ چیف منسٹر آندھراپردیش نے ریاستی اسمبلی میں علحدہ ریاست کی قانون سازی پر مباحث کیلئے مزید وقت کی درخواست دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ چونکہ آندھراپردیش اسمبلی کا فیصلہ چاہے کسی بھی نوعیت کا ہو، لازمی نہیں ہے، اس

اوباما، امریکیوں کی اکثریت کو مطمئن کرنے میں ناکام

واشنگٹن ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر بارک اوباما کا اسٹیٹ آف یونین خطاب دیکھنے والے امریکیوں میں نصف سے کچھ کم تعداد نے انتہائی مشتبہ ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ صدر اوباما نے انتہائی شائستہ و سشت انداز میں کئے گئے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وہ اپنی دوسری میعاد کے دوران مقررہ مقاصد کی تکمیل کیلئے کانگریس کی پابندیوں کو عبوری

مغربی بغداد پر عراقی فورسس کا کنٹرول بحال

بغداد ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فورسس نے مغربی بغداد کے کلیدی علاقوں پر آج اپنا کنٹرول بحال کرلیا جہاں گزشتہ کئی ہفتوں سے سیکوریٹی فورسس اور ا کثریتی پسندوں کے درمیان گھمسان لڑائی جاری تھی جس کے نتیجہ یہ علاقہ حکومت کے ہاتھ سے نکل چکا تھا۔ سنی عرب اکثریتی صحرائی علاقہ صوبہ عنبر میں واقع ہے جو شام کی سرحد سے متصل بھی ہے، اس علا

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارہ میں فلسطینی کمسن لڑکا ہلاک

رملہ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے فوجیوں نے ایک 19 سالہ فلسطینی لڑکے کو رملہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہودی نوآبادی اوپرا کے شمال میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا جس کی توثیق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بھی کردی۔ تاہم کہاکہ ’’دہشت گرد‘‘ کو اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جنھیں جوابی فائرنگ کا بھی سامنا ک

ایران کے خلاف نئی تحدیدات مسترد کرنے کی دھمکی

واشنگٹن 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج عہد کیاکہ امریکی کانگریس میں ایرانی متنازعہ نیوکلیر پروگرام کچلنے کیلئے اگر کوئی تازہ تحدیدات کا قانون منظور کیا جائے تو وہ اُسے مسترد کردیں گے۔ امریکی کانگریس سے اپنے چھٹے سالانہ خطاب میں اوباما نے تیقن دیا کہ جاریہ سال کارکردگی کا سال ہوگا۔ اُنھوں نے اپنی خارجہ پالیس