شادی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( راست ) : محمد ہاشم فرزند نسیم احمد بزنسمین کا عقد زیبا شریف دختر ابرار شریف کے ساتھ بعد نماز مغرب بروز چہارشنبہ شاہی مسجد باغ عامہ میں انجام پایا ۔ استقبالیہ تقریب بمقام بعد نماز عشاء ریڈ روز پیالیس فنکشن ہال متصل حج ہاوز باغ عامہ میں ترتیب دیا گیا ۔ تقریب میں عزیز و اقارب دوست احباب بزنسمین این آر آئیز ، علماء و مشائخین ، سیاسی قائدین حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال اقبال احمد بزنسمین نسیم احمد ، یونس احمد نے کیا ۔۔