ہوٹل سواگت گرانڈ میں مغلائی فوڈ فیسٹیول

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ہوٹل سواگت گرانڈ واقع پلر نمبر 92 عطا پور پر 24 جنوری سے مغلائی فوڈ فیسٹیول منایا جارہا ہے جو 9 فروری تک جاری رہے گا ۔ کارپوریٹ جنرل مینجر سواگت گروپ آف ہوٹلس ایس وروگھیز اور ایکزیکٹیو شیف سواگت وی رائیل پریمجیت نے بتایا کہ اس فیسٹیول میں مغلائی ڈشیس کو اصل انداز میں پیش کیا جارہا ہے ۔ خشک میوہ جات کا فالودہ ، شوربہ اور کباب کے علاوہ مرغ خاص نمایاں ڈشیس ہیں جو شائقین کو کافی پسند آئیں گی ۔ اس کے علاوہ جیلی کسٹرڈ ، میوہ جات اور رابڑی سیویوں کا میٹھا بھی پیش کیا جاتا ہے ۔ ان ڈشیس کی قیمتیں بھی انتہائی واجبی 700 تا 800 روپئے کے درمیان ہے ۔ خواہش مند افراد ریزرویشن کے لیے 9246874442 پر ربط قائم کرسکتے ہیں ۔۔