ڈاکٹر قائم خان کی دختر کی شادی

حیدرآباد 6 جنوری ( سیاست نیوز ) صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خان کی دختر کی شادی جناب قطب الدین خان ساندوزئی کے فرزند محمد فیصل خان ( آسٹریلیا ) کے ساتھ آج شام منروا گارڈن چمپا پیٹ میں انجام پائی ۔ تقریب عقد میں سیاسی قائدین ‘ اعلی سرکاری عہدیداروں ‘ عوامی نمائندوں کے علاوہ معززین شہر ‘ صحافیوں ‘ رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی کثیر

تلگو اداکار ادئے کرن کی مشتبہ خود کشی

حیدرآباد ۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) تلگو فلموں کے جواں سال اداکار ادے کرن نے آج صبح سویرے اپنے مکان میں مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ اس وقت 34 سالہ فلم اسٹار ادے کرن مکان میں تنہا تھے اور اس نے اپنی بیوی کو آخری مرتبہ ایس ایم ایس کیا۔ تاہم ادے کرن کی موت پر شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس فلم اسٹار کی خودکشی کی اطلاع

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر صنعت نگر اور گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ ڈی لکشمن جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ صنعت نگر میں رہتا تھا وہ گذشتہ سال اسی علاقہ میں مندر کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہو

دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) نلہ کنٹہ اور پیٹ بشیرآباد کے علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ نلکہ کنٹہ پولیس کے مطابق 20 سالہ شیوا کرشنا جو طالب علم تھا ودیا نگر کے ساکن وینو گوپال کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی تاہم اس کی موت کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق

ٹرین کے آگے چھلانک کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) لالہ گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 30 سالہ کے بھرت جو نارتھ لالہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ وہ شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے سکندرآباد اور لالہ گوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ ل

انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ محمدی بیگم زوجہ سید وحید اللہ حسینی نبیرہ وطن شاہ صاحب چشتی چمن کا انتقال 2 جنوری کو ہوا ۔ جمعہ 3 جنوری کو مسجد چشتی چمن میں نماز جنازہ پڑھائی گئی اور تدفین چشتی چمن میں ہی عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 8297963615 پر ربط کریں ۔۔

شادی

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد احمد محی الدین ( واصف ) کے فرزند مسٹر محمد معز محی الدین کی شادی جناب ایم اے مجید کی دختر کے ساتھ 5 جنوری کو بعد نماز مغرب محمد فنکشن ہال متصل سہانہ فنکشن ہال چندرائن گٹہ میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں علمائے کرام مشائخین عظام تاجرین دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔

جلسہ میلاد النبیؐ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : کل ہند سنی علماء بورڈ کے زیر اہتمام 5 ربیع الاول بعد مغرب جامع مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری کی صدارت میں مقرر ہے ۔ جلسہ کو مولانا محمد مستان علی قادری ، مولانا محمد کاظم حسین ، مولانا عبدالواسع صوفی ، مولانا رفعت اللہ خاں ، مولانا ریاض الدین ، مولانا عبدالغفار نظامی ، الح

اسکولس میں مسلم طلبہ کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی ۔6جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اقلیتوں میں تعلیمی بیداری مہم اور اس کیلئے جاری کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ چنانچہ سال 2012-13ء میں ثانوی اسکولس میں مسلم طلبہ کے شریک ہونے کا تناسب آبادی کے حساب سے کافی بڑھ گیا ہے ۔وزیر فروغ انسانی وسائل ایم ایم پلم راجو نے بتایا کہ 2006-07ء میں پرائمری اسکولس میں مسلم طلبہ کی تعداد 9.4فیصد تھی

صرف معلومات طلبی‘مقدمات سے دستبرداری نہیں:اکھلیش

لکھنو۔6جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) مظفرنگر فسادات کے سلسلہ میں مسلم قائدین کے خلاف مقدمات سے دستبرداری کی حکومت اترپردیش کی کوششوں پر آج ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا جب کہ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے کہاکہ صرف بعض معلومات طلب کی گئی ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ مقدمات سے دستبرداری اختیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس بارے میں ایک سوال پر کہا کہ یہ سماج

تلنگانہ کے خلاف درخواست قبل از وقت :سپریم کورٹ

نئی دہلی۔6جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کی تجویز کی مخالفت میں پیش کردہ ایک درخواست کو سپریم کورٹ نے آج پھر مسترد کردیا اور اسے درخواست قبل از وقت قرار دیا۔ جسٹس ایچ ایل دتو اور ایس اے بابڈے پر مشتمل ایک بنچ نے کہاکہ ’’ یہ قبل از وقت ہے ہم آندھراپردیش اسمبلی کی جانب سے قطعی فیصلہ تک اس

مودی کے خلاف ایف آئی آرسے گجرات پولیس کا انکار

احمدآباد۔6 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات پولیس نے ایک معطل شدہ آئی اے ایس آفیسر پردیپ شرما کی شکایت پر ایک خاتون پر خفیہ نظر رکھنے ( تانک جھانک ) کے اسکینڈل میں چیف منسٹر نریندرمودی اور ان کے قریبی رفیق کار امیت شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد پردیپ شرما نے عدالت سے رجوع ہونے کی دھمکی دی ہے ۔ اس موضوع کو منظر عام

عام آدمی پارٹی کا20ریاستوں میں مقابلہ

لکھنو۔6جنوری( سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی نے آج اعلان کیا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ملک کی 20ریاستوں میں مقابلہ کرے گی اور توقع ہے کہ اترپردیش کے حلقہ امیٹھی میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے خلاف اپنے لیڈر کمار وشواس کو امیدوار نامزد کرے گی ۔ عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے سنگھ نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چی

شیخ حسینہ کی انتخابی کامیابی، مفاہمت کیلئے خالدہ ضیاء کو پیشکش

ڈھاکہ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے آج دعویٰ کیا کہ انتہائی متنازعہ انتخابات میں ان کی دوبارہ کامیابی جائز ہے اور انہوں نے اپنی دیرینہ کٹر حریف بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیاء سے اپیل کی کہ وہ ’دہشت گردی‘ ترک کردیں اور بنیاد پرست جماعت اسلامی سے قطع تعلق کرلیں۔ اپنی کامیابی پر بے انتہاء خوش شیخ حسینہ نے

بنگلہ دیش میں سیاسی جنون و تشدد

بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے شمال مغربی علاقہ راج شاہی میں اپوزیشن کارکنوں کا ایک گروپ حکمراں عوامی لیگ کے کارکن پر لاٹھیوں سے وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے۔

دوران علاج مشرف کی سگار پینے کی خواہش

راولپنڈی ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پرویز مشرف جو راولپنڈی کے فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اُن کے پانچویں روز بھی مزید ٹسٹ کئے گئے۔ سابق صدر نے سگار پینے کی خواہش ظاہر کی لیکن ڈاکٹروں نے ان کے سگار پینے پر پابندی لگا دی۔ ادھر لیڈی ڈیانا فیم ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حسنات پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان کی مشاورت کے بعد سابق صدر کی حتمی م

مدینہ منورہ کا پرنس محمد ایرپورٹ 24 گھنٹوں کیلئے بند

مدینہ منورہ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے پرنس محمد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر تمام طیاروں کی آمدورفت 24 گھنٹوں کیلئے معطل کردی گئی، جہاں سعودی عرب ایرلائنس کے ایک طیارہ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی، جس کے نتیجہ میں 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے یہ خبر دیتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب ایرلائنس کم

مشرق وسطیٰ میں امریکی امن کوششوں کو سعودی حمایت : کیری

ریاض ؍ یروشلم ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی امن مذاکراتی عمل کی تائید کر دی ہے۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ مجوزہ جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران غالباً کوئی کردار اداکر سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے امریکی وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب

مکہ معظمہ میں مسجد شاہ عبداللہ کیلئے اراضی کا حصول

مکہ معظمہ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مکہ معظمہ میں مسجد شاہ عبداللہ کی تعمیر کیلئے خانگی جائیدادوں کے حصول و تخلیہ کا عمل تقریباً 70 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ مکہ معظمہ و دیر مقامات مقدسہ کی تعمیر و فروغ کے ہائی کمیشن نے کہا کہ اس علاقہ میں حصول اراضی کیلئے خانگی جائیدادوں کے مالکین کو 800 ملین سعودی ریال مختص کئے گئے ہیں۔ جائیدادوں کے چند مال