سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر صنعت نگر اور گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ ڈی لکشمن جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ صنعت نگر میں رہتا تھا وہ گذشتہ سال اسی علاقہ میں مندر کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔

صنعت نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ کرمایا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ موسی پیٹ میں رہتا تھا ۔ کل صبح وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ جسکی علاج کے دوران آج صبح موت ہوگئی ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 48 سالہ نارائنماں جو گھٹکیسر کے ساکن کرشنا ریڈی کی بیوی تھی ۔ سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔