دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) نلہ کنٹہ اور پیٹ بشیرآباد کے علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ نلکہ کنٹہ پولیس کے مطابق 20 سالہ شیوا کرشنا جو طالب علم تھا ودیا نگر کے ساکن وینو گوپال کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی تاہم اس کی موت کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 22 سالہ ناگیش جو ملکاجگیری کا ساکن تھا پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے ۔

اس نے نشہ کی حالت میں آج نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔