ٹرین کے آگے چھلانک کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) لالہ گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 30 سالہ کے بھرت جو نارتھ لالہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ وہ شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے سکندرآباد اور لالہ گوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔