بارکس کے غیر قانونی مسلخ پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد ۔ 30 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم اور جی ایچ ایم سی کی مشترکہ کارروائی میں بارکس علاقہ میں واقع غیرقانونی مسلخ پر دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بڑے جانوروں کا گوشت اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ محمد قدیر ساکن قاضی پورہ ، شاہ علی بنڈہ اور 50 سالہ حسن بغدادی ساکن بالا پور چوراہا

مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد کی خودکشی کے علیحدہ واقعات تکارام گیٹ اور مہیشورم پولیس حدود میں پیش آئے۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد شیخ جو اڈہ گٹہ علاقہ کے ساکن خواجہ میاں کا بیٹا تھا، پیشہ سے ترکاری فروش بتایا گیا۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا۔ 27 جنوری کو اس نے انتہائی اقدام

پرانے شہر میں مزید 72 کمسن بچہ مزدوری سے آزاد

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر میں بچہ مزدوری کے خلاف سٹی پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے اور آج مزید 72 کمسن بچوں کو آزاد کرالیا گیا جن سے مزدوری کرائی جارہی تھی اور ان کا استحصال کیا جارہا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون کی خصوصی ہدایت پر آج اے سی پی سنتوش نگر مسٹر محمد اشفاق نے ڈیویژن میں دھاوے کئے اور تقریباً 22 بچہ کو بچہ م

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک- –

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) نارائن گوڑہ سکندرآباد اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 28 سالہ چکرادھاری جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ معروف کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ کل رات وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مرزاپور

ایر پورٹ پر دو مسافرین سے 1 کیلو 300 گرام سونا ضبط

شمس آباد 29 جنوری (سیاست نیوز)شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر بنکاک سے آنے والے دو مسافرین کے پاس سے ایک کیلو 300 گرام سونا برآمد کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب کسٹمس عہدیداروں نے جب ان مسافرین کی تلاشی لی تو سونے کی موجودگی کا پتہ چلا ۔ ان دونوں مسافرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔