بہوبلی فلم ریل کا سرقہ تلگو فلم ڈائرکٹر کی پولیس میں شکایت

حیدرآباد ۔ 30 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) تلگو فلم ڈائرکٹر راج مولی نے آج سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس سے رجوع ہوکر یہ الزام عائد کیا کہ تیاری کے مراحل سے گذر رہی اُن کی فلم کی 15 منٹ کی ریل سرقہ کرلی گئی اور بعد ازاں اسے واٹس اپ پر نامعلوم افراد نے ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے عام کردیا ہے ۔ راج مولی نے اپنی شکایت میں بتایا کہ بہوبلی فلم جو تیاری کے مراحل سے گذر رہی ہے ۔ اُس کے چند حصے نامعلوم افراد نے سرقہ کرلئے اور غیرمجاز طورپر اُسے واٹس اپ پر بھی ڈال دیا۔ انھوں نے پولیس سے گذارش کی ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔