ہائی فائی قحبہ گری کا ایک اور ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر میں ہائی فائی قحبہ گیری کے ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کارروائی میں ممبئی سے تعلق رکھنے والی ماڈل کو ملوث پایا جو جسم فروش میں ملوث تھی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال پولیس کارروائی میں شویتا باسو منظر عام پر آئی تھی اور یہ تازہ کارروائی میں ایک ماڈل بے نقاب ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق بنجارہ ہلز اور یوسف گوڑہ کے پاش علاقوں میں جسم فروشی کا کاروبار ہائی ٹیک انداز میں جاری تھا جس کو ایک مقامی ٹی وی چیانل کی مدد سے بے نقاب کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ماڈل جسکو جسم فروش کے دلالوں نے دھوکہ دیا تھا ٹی وی چیانل سے رجوع ہوئی جس پر چیانل نے پولیس کے علم میں بات لاکر مشترکہ آپریشن میں ڈیلکس فلیٹس پر دھاوا کیا اور جسم فروش کے ریاکٹ کو بے نقاب کیا ۔