بارکس کے غیر قانونی مسلخ پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد ۔ 30 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم اور جی ایچ ایم سی کی مشترکہ کارروائی میں بارکس علاقہ میں واقع غیرقانونی مسلخ پر دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بڑے جانوروں کا گوشت اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ محمد قدیر ساکن قاضی پورہ ، شاہ علی بنڈہ اور 50 سالہ حسن بغدادی ساکن بالا پور چوراہا علاقہ بارکس میں مبینہ غیرقانونی طورپر مسلخ چلارہے تھے اور یہاں سے بڑے جانوروں کا گوشت ممبئی اور دیگر مقامات کو منتقل کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دھاوے میں ٹاسک فورس اور جی ایچ ایم سی عملہ نے 2 ڈی سی ایم ویان اور ٹاٹا میجک آٹو میں موجود بڑے جانور کے گوشت کو ضبط کرلیا۔ اور بعد ازاں گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ ڈائرکٹر وٹرینری ساؤتھ زون جی ایچ ایم سی کے حوالے کردیا ۔