لیک پولیس نے بی ٹیک طالبہ کو خود کشی سے بچالیا

حیدرآباد ۔ 30 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) لیک پولیس نے آج 22 سالہ بی ٹیک طالبہ کو حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے سے بچالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی پرینکا متوطن مریال گوڑہ ، ضلع نلگنڈہ کی تین غیرشادی شدہ بہنیں ہیں اور باپ عادی شرابی ہے ۔ خاندان میں معاشی پریشانیوں اور دیگر مسائل سے دلبرداشتہ پرینکا نے آج حسین ساگر پہونچ کر چھلانگ لگاکر خودکشی کررہی تھی کہ چوکس لیک پولیس عملہ نے اس اقدام کو ناکام بنادیا ۔ بعد ازاں پولیس نے لڑکی کی کونسنگ کے بعد اُس کے بھائی وجرم کے حوالے کردیا۔