گگن پہاڑ میں ایک شخص کی خودکشی

شمس آباد 30 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں واقع گگن پہاڑ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب ایم راجو 43 سالہ ساکن گگن پہاڑ جو پیشہ سے لیبر بتایا گیا وہ شراب نوشی کا عادی تھا، روزانہ شراب پی کر بیوی کو زدوکوب کیا کرتا تھا جس سے تنگ آکر اس کی بیوی مائیکہ چلی گئی جس کے بعد اس نے کل رات نامعلوم زہر پی لیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں کل رات دوران علاج وہ فوت ہوگیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔