ہائی کورٹ ایمپلائز کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدر و سکریٹری گرفتار

حیدرآباد ۔ 30 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے ہائیکورٹ ایمپلائیز کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدر اور سکریٹری کو رقم کی ہیراپھیری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب وینکٹ ریڈی جو سوسائٹی کا صدر ہے ، سکریٹری چندرشیکھر کے ساتھ ملکر مبینہ طورپر 6 کروڑ روپئے کی ہیراپھیری کی ہے ۔ اس سلسلے میں سابق میں چارمینار پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اس کیس کو سی سی ایس کے حوالے کردیا گیا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس سی سی ایس مسٹر وجئے کمار نے آج وینکٹ ریڈی اور چندرشیکھر کو گرفتار کرتے ہوئے اُنھیں عدالت میں پیش کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہائیکورٹ ایمپلائیز ہاؤزنگ کوآپریٹیو سوسائٹی کے ارکان کو گرفتار ملزمین نے ڈیولپمنٹ چارجس کے نام پر 6کروڑ روپئے جمع کئے اور اس کا غبن کیا۔