ممبئی سے پہلا راست کنٹینر بحری جہاز قطر پہنچا

دوحہ ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور قطر کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے ایک نان اسٹاپ سرویس کی لانچنگ عمل میں آئی تھی جس کے تحت پہلا راست کنٹینر بحری جہاز ممبئی سے آج یہاں پہنچا۔ اخبار پنینسولا کے مطابق ایم ایس کنوینٹ نامی کنٹینر بحری جہاز قطر کی دوحہ بندرگاہ پر پہنچا اس کا اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے استقبال کیا۔ ممبئی کی

صنعا پر بمباری کا سلسلہ جاری

صنعا 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )عرب اتحادی جنگی طیاروں نے پانچویں دن بھی مسلسل یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے جاری رکھے۔ بتایا جاتا ہے کہ رات 9 بجے سے جنگی جیٹ طیاروں کی گھن گرج سنائی دے رہی تھی اور یہ سلسلہ دیر گئے تک جاری رہا۔ سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد نے باغیوں کی خودسپردگی تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ صدر عبدالرب م

حملوں میں 45 افراد ہلاک ‘ انٹرنیشنل آرگنائزیشن

صنعا 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے آج کہا کہ شمال مغربی یمن میں بے گھر افراد کیلئے قائم کیمپ پر کئے گئے ایک فضائی حملے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تنظیم کے ترجمان جوئیل مل من نے کہا کہ اس حملہ میں 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 65 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ قبل ازیں ڈ

مصر میں ہندوستانی فیسٹیول، امیتابھ بچن مہمان خصوصی

قاہرہ ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان مصر میں ایک عظیم ترین فیسٹیول کا انعقاد کررہا ہے حالانکہ مصر میں اس وقت سیاسی بے چینی کے علاوہ انتہاء پسندوں کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاہم اس فیسٹیول کے ذریعہ یہ پیغام دیا جارہا ہیکہ مصر آج بھی سیاحوں کیلئے ایک محفوظ مقام ہے۔ ہندوستانی سفیر متعینہ مصر نودیپ سوری نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہ

بنگلہ دیش میں اپوزیشن اتحاد کی دو روزہ ملک گیر ہڑتال

ڈھاکہ ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے مرکزی اپوزیشن اتحاد نے آج سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں چند ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے اپوزیشن رہنما کی بہ حفاظت واپسی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ اس کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل صلاح الدین احمد ک

عراق میں بان کیمون کی آمد کے بعد دو کار دھماکے‘ 11 ہلاک

بغداد 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بغداد کے مضافات میں آج دو کار بم دھماکوں میں تقریبا 11 افراد ہلاک اور بے شمار زخمی ہوگئے ۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کی آمد کے چند گھنٹوں بعد یہ دھماکے ہوئے ۔ دو دھماکوں مادوں سے بھری کاروں کو ضلع حسینیہ کے تجارتی علاقوں میں اُڑا دیا گیا ۔ مہلوکین میں دو پولیس اہلکار

سابق وزیراعظم اسرائیل اولمرٹ رشوت کیس میں ملزم

یروشلم۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو بدعنوانی کے ایک مقدمہ میں دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کا مرتکب پایا گیا حالانکہ اس معاملہ میں انہیں تین سال پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے۔ دریں اثناء اولمرٹ کے وکلاء نے کہا کہ یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ کی جانب سے صادر کئے گئے فیصلہ کو وہ چیلنج کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی

ایران کے تائید ی حوثیوں پر سعودی قیادت میں حملوں کی مخالفت

صنعاء۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے جنگ زدہ یمن سے اپنے عملہ کا تخلیہ کردیا۔ اس دوران روس نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ایران کے تائید یافتہ حوثی باغیوں پر سعودی عرب کی قیادت میں فضائی حملوں سے تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری نیوکلیئر مذاکرات کا عمل متاثر ہوگا۔ یمن کے صدر عبد ربو منصور ہادی نے اپنے عرب حلیفوں پر زور دیا ہ

شامی حکومت کے ہاتھوں قیدیوں کو سزائے موت

بیروت۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت شام کی افواج نے کم از کم 9قیدیوں کو شہر ادلیب میں سزائے موت دے دی ‘ جب کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ کم از کم 9 قیدیوں کی نعشیں شمال مغربی ادلیب سے دستیاب ہوئیں ‘ جب کہ القاعدہ کی شام میں الحاق رکھنے والی تنظیم النصرۃ محاذ نے ک

سلطان قابوس کی وطن واپسی، عمان میں خوشیاں

عمان ۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عزت مآب سلطان قابوس کی جرمن سے وطن واپسی کے موقع پر سلطنت عمان میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔ عوام اپنے سلطان کی واپسی پر کافی خوش ہیں۔ بچے، بوڑھے اور جوان سب کے سب اس بات پر بارگاہ رب العزت میں سجدہ شکر بجا لارہے ہیں کہ سلطان صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سلطان کی واپسی کے موقع پر عمانی شہری خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آ

یمن سے فوری تخلیہ کی بحرینی شہریوں کوہدایت

مناما ۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کی وزارت خارجہ نے یمن میں مقیم اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر وہ فوری یمن چھوڑدیں، کیونکہ وہاں ان کی سلامتی اور تحفظ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بحرینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ریاض میں سفارت خانہ بحرین سے مزید معلومات اور مدد کے لئے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ یمن میں پھ

ایرانی پائلٹ کی حوثی جنگجو کو ٹریننگ دینے کی ویڈیو جاری

دبئی۔28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن میں ایران نواز حوثی شدت پسندوں کو تہران کی جانب سے معاونت کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ’العربیہ ‘کو ایک ویڈیو فوٹیج موصول ہوئی ہے جس میں یمن کے ایک فوجی اڈے پر ایرانی پائلٹ کو ایک حوثی جنگجو کو جنگی ہوائی جہاز اڑانے کی تربیت دیتے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد ایران

ایران کے کٹھ پتلی شیعہ باغی ، یمن بحران کے ذمہ دار

شرم الشیخ ۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے متحارب و پریشان حال صدر عبد ربو منصور ہادی نے انہیں اپنا ملک چھوڑ کر فرار ہونے کیلئے فرار ہونے پر مجبور کرنے والے شیعہ باغیوں کو ’’ایران کے ایجنٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے یمن میں پیدا شدہ انتشار و افراتفری کے لئے ایران کو براہ راست موردالزام ٹھہرایا اور مطالبہ کیا کہ باغیو ںکے خلاف اس وقت تک فضائی

یمنی شہریوں کے مصر میں داخلے کیلئے ویزہ لازمی

قاہرہ ۔28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصرنے یمن کی شہریت رکھنے والے افراد کی ملک میں داخلے کیلئے ویزے کی شرط لازمی قراردی ہے۔ قاہرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یمن یا کسی بھی دوسرے ملک کی طرف سے قاہرہ آنے والے یمنی شہریوں کو مصری سفارت خانوں سے ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔ اس کے بغیر کسی شخص کو مصرمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں د

یمن جٹ طیارہ حادثہ ، ٹکنیکل خرابی کا نتیجہ

صنعا ۔ 28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج کہا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران انجام دی جارہی فضائی بمباری میں جٹ طیاروں کے حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ ٹکنیکل خرابی ہے ۔اس جٹ طیارہ کے دو پائلٹوں نے ایف 15 سے خود کو باہر نکال لیا۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف بمباری جاری ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے عہدیدار نے رپورٹ دی ہے کہ

شام کے شہر ادلیب پر القاعدہ و حلیفوں کا قبضہ

بیروت ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کی شامی شاخ اور اس کے حلیفوں نے آج شہر ادلیب پر قبضہ کرلیا، جو زائد از چار سال کی جنگ میں حکومت شام کی جانب سے کھودینے والا محض دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔ یہ قبضہ ایسے وقت ہوا ہے جبکہ اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون نے اس لڑائی کو روکنے میں دنیا کی ناکامی پر برہمی ظاہر کی اور اسے شرمندگی قرار

شام ،امریکہ سے بات چیت کیلئے تیار :بشارالاسد

واشنگٹن 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد نے آج یو ایس ٹیلی ویژن نیٹ ورک سی بی ایس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میںکہا کہ وہ امریکہ سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے البتہ یہ وضاحت بھی کہ کہ اس نوعیت کی مذاکرات ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے کی جانی چاہئے لیکن اب تک امریکہ کی جانب سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔ ٹیلی ویژن ص