عراق میں بان کیمون کی آمد کے بعد دو کار دھماکے‘ 11 ہلاک

بغداد 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بغداد کے مضافات میں آج دو کار بم دھماکوں میں تقریبا 11 افراد ہلاک اور بے شمار زخمی ہوگئے ۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کی آمد کے چند گھنٹوں بعد یہ دھماکے ہوئے ۔ دو دھماکوں مادوں سے بھری کاروں کو ضلع حسینیہ کے تجارتی علاقوں میں اُڑا دیا گیا ۔ مہلوکین میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ حملہ میں تقریبا 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ میڈیکل عہدیدار نے بھی مہلوکین کی تعداد کی توثیق کی ۔عراق میں اقوام متحدہ مشن نے ٹوئٹر رکاوٹ پر بان کی مون کی آمد کا اعلان کیا لیکن بات چیت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی ۔ انہوں نے صدر عراق فواد معصوم‘وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری اور اسپیکر پارلیمنٹ سالم الجبوری سے ملاقات کی ۔ بان کی مون کا وزیراعظم حیدر العبادی سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔