مصر میں ہندوستانی فیسٹیول، امیتابھ بچن مہمان خصوصی

قاہرہ ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان مصر میں ایک عظیم ترین فیسٹیول کا انعقاد کررہا ہے حالانکہ مصر میں اس وقت سیاسی بے چینی کے علاوہ انتہاء پسندوں کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاہم اس فیسٹیول کے ذریعہ یہ پیغام دیا جارہا ہیکہ مصر آج بھی سیاحوں کیلئے ایک محفوظ مقام ہے۔ ہندوستانی سفیر متعینہ مصر نودیپ سوری نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ثقافت و سیاحت نے مجوزہ 18 روزہ فیسٹیول ’’انڈیا بائی دی فائل‘‘ (ہندوستان دریائے نیل کے کنارے) جب اس فیسٹیول کے تعلق سے ہماری دیانتداری اور بے خوف و خطر ہونے کا موقف دیکھا تو حیران رہ گئی۔ لہٰذا وزارت کے کئی عہدیدار بھی بلاتامل ہمارے ساتھ شامل ہوگئے۔ حالانکہ گذشتہ سال ہم نے مصر کے بارے میں جو تاثر دیا تھا کہ وہاں کے حالات سیاحوں کے لئے سازگار نہیں ہیں کیونکہ ملک بدامنی کے دور سے گذر رہا ہے۔ اس وقت موقف کو جاننے کے بعد کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو مصر کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم اب ہم اس فیسٹیول کے انعقاد کیلئے اپنے وعدہ کے پابند ہیں اور اگر اکا دکا بم دھماکہ یا الیکشن بھی منعقد کئے جائیں تو ہم فیسٹیول کے انعقاد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہندوستانی سفارتخانہ میں مسٹر سوری نے یہ تمام باتیں بتائیں اور کہا کہ ہم آپ سب کیلئے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مصر اور قاہرہ انتہائی محفوظ مقامات ہیں۔ یہ ایک ضروری امر ہیکہ ہم سیاحت کے فروغ کیلئے ثقافت کا سہارا لیں۔ بس یہی منطق تھی جب وزارت ثقافت و سیاحت کے عہدیدار بھی ہمارے ساتھ شال ہوگئے اور اب ہمیں یقین کال ہیکہ ہم مجوزہ فیسٹیول کے انعقاد میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول کے انعقاد کا کلیدی مقصد ہندوستان سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو مصر کی سیاحت کیلئے راغب کرنا ہے جس کیلئے ہم نے بالی ووڈ میگا اسٹار اور مصر میں انتہائی مقبول امیتابھ بچن کو بھی مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیتابھ بچن کل اوپیرا ہاؤس میں اپنی فلمی زندگی کے بارے میں خصوصی طور پر امر اکبر انتھونی کے بارے میں بات کریں گے۔ فیسٹیول 17 اپریل تک جاری رہے گا، جس کا آغاز آج ہوچکا ہے۔