حملوں میں 45 افراد ہلاک ‘ انٹرنیشنل آرگنائزیشن

صنعا 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے آج کہا کہ شمال مغربی یمن میں بے گھر افراد کیلئے قائم کیمپ پر کئے گئے ایک فضائی حملے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تنظیم کے ترجمان جوئیل مل من نے کہا کہ اس حملہ میں 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 65 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ قبل ازیں ڈاکٹرس کی ایک تنظیم نے کہا تھا کہ المزرک کیمپ پر فضائی حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے بھی اس کیمپ پر حملہ کی توثیق کی ہے ۔