گھر کے تمام مستحق افراد کو وظائف منظور کرنے کا مطالبہ

جڑچرلہ 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ سابق رکن اسمبلی و انچارج کانگریس کمیٹی ڈاکٹر لو روی، کانگریس پارٹی آفس واقع بادے پلی میں اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوکر کہاکہ گزشتہ تلگودیشم کانگریس کے حکومت میں بھی لاوارث بے سہارا نادار غریب عوام کو ماہانہ وظائف دیئے جارہے تھے۔ تلگودیشم حکومت میں معمرین کو 50 روپئے اور معذور افراد کو 75 ر

عمران خان اور علامہ قادری کیخلاف گرفتاری وارنٹ

اسلام آباد، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ طاہرالقادری اور ان دونوں جماعتوں کے دوسرے قائدینکے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ ان دونوں لیڈروں کے خلاف یہ وارنٹ اسلام ا

امریکہ میں معاصر تاریخ کی مہنگی ترین طلاق

واشنگٹن، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں روزمرہ کی بنیاد پر میاں بیوی میں علیحدگی اور طلاق کے ان گنت واقعات رونما ہوتے ہیں۔ مگر امریکہ میں ایک طلاق معاصر تاریخ کی مہنگی ترین طلاق قرار دی گئی ہے، جس میں مطلقہ کے سابقہ شوہر کو عدالت نے تقریباً ایک ارب ڈالر کی رقم طلاق کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں ایک ا

مشرقی یروشلم میں یہودی بستیوں سے کشیدگی : امریکہ

واشنگٹن ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اسرائیل کی طرف سے مشرقی یروشلم میں مزید 200 یہودیوں کو گھر بنا کر دینے کے تازہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پے در پے اقدامات سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ایک تصادم کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ پچھلے کئی ہفتوں سے پہلے ہی مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ امریکی

سعودی بچوں کی غیر ملکی مائیں اقامہ کی حق دار اقامہ فیس سے بھی استثنیٰ، حکومت کا غور

ریاض، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی بچوں کی غیر ملکی ماؤں کے اس حق کو تسلیم کر لیا گیا ہے کہ کسی سعودی کفیل کے بغیر بھی سعودیہ میں مقیم رہ سکیں گی۔ یہ حق انہیں اس سے قطع نظر دے دیا گیا ہے کہ وہ ان دنوں کسی سعودی شہری کے نکاح میں ہیں یا بیوہ ا ور مطلقہ کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اس سلسلے میں درخواستیں وصول کرنا ش

لیبیا میں مصری، اماراتی سفارت خانوں کے قریب بم دھماکے

طرابلس ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں آج متحدہ عرب امارات اور مصر کے سفارت خانوں کے قریب بم دھماکے ہوئے ہیں۔ ابھی تک ان حملوں میں جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مصر اور یو اے ای نے بھی دیگر ممالک کی طرح طرابلس سے اپنا سفارتی عملہ اُس وقت واپس بلا لیا تھا، جب موسم گرما میں اِس افریقی ملک کے دارالحکوم

اسرائیل کا یروشلم میں نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان

یروشلم، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی حکام نے مشرقی یروشلم میں 200 نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کر دیا، جبکہ امریکہ نے اسرائیل کے اس اقدام پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مشرقی یروشلم میں دو سو نئے مکانات کی تعمیر کو پارلیمانی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اعلان سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مقدس مقامات کے موضوع

مصر: بحریہ کی کشتی پر حملہ، 8 اہلکار لاپتہ، 5 زخمی

قاہرہ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کو پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کی دو الگ الگ خوفناک کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں نے سخت پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کارروائیوں میں کم از کم آٹھ افراد لاپتہ یا ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ دہشت گردی کا پہلا واقعہ مصری بحریہ کی ایک کشتی کے ساتھ پیش آیا، جس می

کیری ۔ عباس ملاقات، خطہ میں کشیدگی برقرار

عمان ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے آج اردن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تاکہ اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی تشدد کی لہر پر قابو پانے کیلئے بات چیت کی جاسکے۔ عمان میں یہ ملاقات مشرقی یروشلم میں تازہ جھڑپوں کے چند گھنٹوں بعد ہوئی، جہاں اسرائیلی پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے اور ربڑ کی گولیاں

اوباما کا خامنہ ای کو خط، ایران نے تصدیق کر دی

تہران، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے امریکی صدر کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کو موسومہ خط کی تصدیق کر دی۔ ایران نے براک اوباما کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خط وصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی شامخانی نے انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر کے خط کے جواب میں بنیادی طور پر ایٹم

افغان صدر کا آج دورۂ پاکستان

اسلام آباد ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے نومنتخب صدر اشرف غنی کل سے پاکستان کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہوں گے تاکہ باہمی روابط اور سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی جائے، جو طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے احیاء کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ غنی پاکستان کو جسے اُن کے پیشرو نے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کا مورد الزام ٹھہرایا، ایسے

پاکستان کا نیوکلیائی قابلیت والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

اسلام آباد ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو حتف سکس کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 1500 کلو میٹر تک نیوکلیائی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستانی صدر اور وزیراعظم نے سائنس دانوں اور انجینئروں کو اس غیرمعمولی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ

نواز لیگ کی حکومت میں صوبے بکھر گئے ہیں : مشرف

اسلام آباد، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ (نواز) لیگ کی ڈیڑھ سال کی حکومت میں صوبے بکھر گئے ہیں جبکہ وفاق ٹوٹ رہا ہے۔ ’’بدقسمتی سے مجھے سیاسی مقدمات میں پھنسایا گیا، اپنی نااہلی کیلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔ اگلے سال وسط مدتی الیکشن ہونے چاہئیں‘‘ ان خیالات کا اظہار مشرف نے ٹیلیفون پر ملتان میں

ایبولا وائراس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے متجاوز

جنیوا ،13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایبولا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مغربی افریقی ممالک سے پھوٹنے والی اس مہلک وبا میں اب تک چودہ ہزار سے زائد افراد مبتلا ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق افریقہ کے جن ممالک میں اس وب

اسوچم کا یو اے ای میں جی سی سی چیاپٹر

دبئی ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ممتاز تجارتی ادارہ اسوچم اپنے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) چیاپٹر کا یہاں آئندہ ہفتے آغاز کرے گا تاکہ اس خطہ کے تجارتی گھرانوں کو نئی حکومت کی ’میک ان انڈیا‘ مہم سے فائدہ اٹھانے کیلئے راغب کیا جاسکے۔ ہندوستان کے اسوسی ایٹیڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (اسوچم) کے بیان کے مطابق جی سی سی خطہ بی

مریم نواز پاکستان کی لون اسکیم سے علحدہ

لاہور۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کیلئے الجھن آمیز تبدیلی میں ان کی بیٹی کو عدالتی احکام کے پیش نظر حکومت کے کروڑہا روپئے والے یوتھ لون پروگرام کی چیرپرسن کی حیثیت سے مستعفی ہونا پڑا ہے۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ مریم کو بدل دیا جائے کیونکہ انہیں 100 بلین روپئے کے پروگرام کی سربراہی کا

امریکہ کی جانب سے چینی شہریوں کیلئے ویزا میں توسیع

بیجنگ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے چینی شہریوں کیلئے ویزا میں توسیع کردی ہے۔ وزیر خارجہ جان کیری نے دس چینی طلباء کو دس سال کے ویزے جاری کئے، ایشیا پیسیفک اکنامک کو آپریشن میٹنگ کے دوران امریکہ اور چین کے درمیان مختلف معاہدے ہوئے۔ امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ چین آئے وزیر خارجہ کیری نے بیجنگ میں امریکی سفارتخانے میں ایک ت

امریکہ ، پاکستان کا خطرناک کیمیائی مادوں کی جانچ کا پراجکٹ شروع

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور امریکہ نے آج ایک پراجکٹ کی شروعات کی تاکہ خطرناک کیمیائی مادوں کی غیرقانونی منتقلی کا سدباب کرتے ہوئے دنیا کو محفوظ تر برقرار رکھا جاسکے۔ پاکستان کسٹمس سرویس کا اینڈ یوز ویری فکیشن (ای یو وی) پراجکٹ ایسے کیمیکل کی جانچ میں مدد کرے گا جو قانونی اور غیرقانونی دونوں طرح سے استعمال کئے جا