مریم نواز پاکستان کی لون اسکیم سے علحدہ

لاہور۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کیلئے الجھن آمیز تبدیلی میں ان کی بیٹی کو عدالتی احکام کے پیش نظر حکومت کے کروڑہا روپئے والے یوتھ لون پروگرام کی چیرپرسن کی حیثیت سے مستعفی ہونا پڑا ہے۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ مریم کو بدل دیا جائے کیونکہ انہیں 100 بلین روپئے کے پروگرام کی سربراہی کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ 41 سالہ مریم نے وزیراعظم کے معلنہ پروگرام کے مطابق نوجوانوں کو رعایتی بزنس لون دینے والے فنڈ کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی۔