امریکہ ، پاکستان کا خطرناک کیمیائی مادوں کی جانچ کا پراجکٹ شروع

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور امریکہ نے آج ایک پراجکٹ کی شروعات کی تاکہ خطرناک کیمیائی مادوں کی غیرقانونی منتقلی کا سدباب کرتے ہوئے دنیا کو محفوظ تر برقرار رکھا جاسکے۔ پاکستان کسٹمس سرویس کا اینڈ یوز ویری فکیشن (ای یو وی) پراجکٹ ایسے کیمیکل کی جانچ میں مدد کرے گا جو قانونی اور غیرقانونی دونوں طرح سے استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس کا آغاز امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو چیرمین طارق باجوا نے کیا۔ یہاں امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ اس پراجکٹ سے پاکستان کسٹمس اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔