افغان صدر کا آج دورۂ پاکستان

اسلام آباد ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے نومنتخب صدر اشرف غنی کل سے پاکستان کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہوں گے تاکہ باہمی روابط اور سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی جائے، جو طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے احیاء کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ غنی پاکستان کو جسے اُن کے پیشرو نے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کا مورد الزام ٹھہرایا، ایسے وقت جارہے ہیں جبکہ سرحد پار خلاف ورزیوں کے الزام کے ماحول میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں حالیہ عرصے میں تلخی دیکھی گئی ہے۔ غنی پاکستانی صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملیں گے۔