یوکرین میں روس کے انسانی ہمدردی مشن کا کوئی جواز نہیں : امریکہ

برلن۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور یوروپ کے رائے دہندے روس کو انتباہ دیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مشرقی یوکرین میں کسی مہم کا آغاز نہ کریں کیونکہ ایسی کوئی بھی مہم ناجائز اور غیرقانونی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اگر ایسی کارروائی جاری رہے تو تحدیدات عائد کریگی ۔صدر امریکہ اوباما ‘ وزیر اعظم برطانیہ

گرائجویٹ رشتوں کے دوبدو پروگرام منعقدہ دفتر سیاست کی جھلکیاں

٭ احاطہ روزنامہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں آج منعقدہ دوبدو ملاقات پروگرام والدین و سرپرستوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
٭ گرائجویٹس کیلئے علیحدہ مختص کردہ ہال اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔
٭ وسیع تر انتظامات کے باوجود والدین نے جگہ کی کمی کا شکوہ کیا۔

انتقال

حیدرآباد 10 اگسٹ (راست) محترمہ بلقیس جہاں بنت جناب محمد منظور حسین مرحوم زوجہ جناب میر رضا حسین مرحوم کا بروز ہفتہ 9 اگسٹ 2014 ء کو کینیڈا میں انتقال ہوا اور وہیں پر تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9885206143 ، 8885891760 پر ربط کریں۔

طاہر القادری پر قتل و دہشت گردی کے الزامات

لاہور ۔ /10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پولیس نے آج مخالف حکومت عالم دین علامہ طاہرالقادری کے خلاف قتل و دہشت گردی کے الزامات کے تحت 3 ایف آئی آر درج رجسٹر کئے ہیں ۔ صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں سے ان کے زائد 2000 حامیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ کناڈا کے عالم دین کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کی تعداد 8 ہوگئی ہے ۔ تازہ ایف آئی آر میں جھڑپوں کے دورا

خط قبضہ کی ہندوستانی چوکیوں پر پاکستان کا حملہ

جموں ۔ /10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے گزشتہ 37 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ پاکستانی سپاہیوں نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں خط قبضہ سے متصل ہندوستان کی دور دراز والی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے جس پر ہندوستانی فورسیس نے بھی جوابی کارروائی کی ہے ۔ ڈیفنس ترجمان لیفٹننٹ کرنل منیش مہتا نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہ

ایران میں مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار :39 ہلاک

تہران 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) تہران میں ایک مقامی طور پر تیار کردہ مسافر بردار ایرانی طیارہ پرواز کے فوری بعد حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ ایک قدیم یوکرینی ڈیزائین کا تھا اور اس طرح کے طیارے پہلے بھی حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔ سیپاہان ائر ریجنل ائر لائینر طیارہ تہران کے مہرآباد ائر

سبھاش چندر بوس اور واجپائی کو بھارت رتن ایوارڈ کا امکان

نئی دہلی ۔ /10 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ملک کے سب سے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کو عطا کئے جانے کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ۔ ان دونوں قائدین کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے یہ قیاس ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سال بھارت رتن کا اعزاز دینے کیلئے جو فہرست تیار کی گئ

عراق میں داعش کے ہاتھوں 500 یزیدی ہلاک ، کئی زندہ دفن

بغداد ۔ /10 اگست(سیاست ڈاٹ کام) عراق کی حکومت نے بتایا کہ داعش کے ہاتھوں عراق کی یزیدی اقلیت کے کم از کم 500 ارکان ہلاک ہوئے ہیں ۔ ان میں سے کئی افراد کو زندہ دفن کردیا گیا ہے۔ ان کی خواتین کو غلامی میں شامل کیا گیا ۔عراق کے انسانی حقوق کے وزیر سیاالسودانی نے الزام عائد کیا کہ عراق کے عسکری گروپ نے یزیدی اقلیت کو اسلام قبول کرنے یا موت کو