محمد عرفان کے کیریئر کو شدید نقصان کا خدشہ
کراچی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کا بین الاقوامی کیریئر شدید خطرات سے دوچار ہے۔ کولہے کے نچلے حصے میں ہونے والے زخم کے باعث انہیں کم از کم دو ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فوری طور پر آپریشن سے گریز کیا جارہا ہے تاہم آخری راستہ کے طور پر انہیں آسٹریلیا بھیجا جائے گا جہاں انہیں آپ