ایجوکیشن / کیریئر

عذرا مسعود ایجوکیشنل چیارٹیبل ٹرسٹ مستحق طلبہ کو اسکالر شپ
اسکیم میں وسعت کا پلان
یوں تو حیدرآباد میں کئی تنظیمیں ، انجمنیں ، تعلیمی امداد کا کام انجام دے رہی ہے ۔ جن میں انفرادی اور اجتماعی طور پر کام ہورہا ہے ۔ لیکن مسرز عذار مسعود ایک ایسی خاتون جس کا ملی جذبہ پیشہ تدریس سے وابستہ رہتے ہوئے طلبہ کی دامے درمے سخنے مدد کرنے کا ایسا تھا جس کا احساس ان کے گذرنے کے بعد ہوا ۔ جب ان کا وصال ہوا تو ان کے تلامذ نے آکر جن واقعات کا ذکر کیا اس سے ان کی ہمدردی اور مالی اعانت کرنے کا اندازہ ہونے لگا ۔ جناب شجاعت علی مسعود جو سکریٹریٹ میں اعلی ترین عہدہ پر فائز رہے اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ سے وظیفہ پر سبکدوش ہوئے اور اے پی اردو اکیڈیمی میں بحیثیت سکریٹری / ڈائرکٹر خدمات انجام دیئے اپنے اہلیہ مسز عذرا مسعود کے اچانک سانحہ ارتحال پر ان کے ملی جذبہ اور طلبہ برادری کی مدد سے متاثر ہو کر اس مشن کو جاری و ساری رکھنے کا بیڑہ اُٹھاتے ہوئے مرحوم کی گریجویٹی کی خطیر رقم میں اپنے ذاتی رقم کو شامل کرتے ہوئے عذرا مسعود ایجوکیشنل چیریٹبل ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گزشتہ دو برسوں سے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں اس کے اسکالر شپ کی تقسیم ایک جلسہ میں عمل میں لارہے ہیں ۔

جناب زاہد علی خان اور ادارہ سیاست کے ملی کاوشوں سے متاثر ہو کر اس مقام کا انتخاب کیا گیا ۔ جناب شجاعت علی مسعود چاہتے ہیں اس سال طلبہ میں جو دیڑھ لاکھ روپئے کی رقم تقسیم کی گئی اس میں مزید اضافہ ہوا اور اپنی استطاعت کے مطابق اسکالر شپ جاری ہے ۔ اس کو بڑھانے کیلئے عوامی تعاون درکار ہے ۔ اہل خیر حضرات اس ٹھوس خدمت میں مالی اعانت کرتے ہوئے اس کو وسعت دے سکتے ہیں جس کی وجہ اسکالر شپ کی رقم میں بھی اضافہ ہو اور طلبہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکے ۔ اس کیلئے میر شجاعت علی چیرمین ٹرسٹ سے فون نمبر 9963141513 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ویب سائیٹ www.am.charitabletrust.org اور کاونٹ نمبر ایس بی ایچ مغلپورہ برانچ 62187229139 ہے ۔ عذرا مسعود ٹرسٹ آئندہ اسکالر شپ اسکیم کے وسعت پلان مرتب کررہا ہے۔

انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے MBBS میں داخلے JIPMER کا قومی سطح کا انٹرنس ٹسٹ
انٹرمیڈیٹ Bi.P.C امیدواروں کیلئے حکومت ہند کے قومی سطح کے ادارہ JIPMER جواہر لعل انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن پوڈوچیری میں MBBS میں داخلے کیلئے قومی سطح کا انٹرنس امتحان 8 جون کو رکھا ہے اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 19 مارچ سے ہوگا اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 2 مئی رکھی گئی ہے ۔ امیدوار کی عمر 17 سال31-12-2014 کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ انٹرنس امتحان بھی آن لائن ہوگا ۔ اس کیلئے مختلف شہروں میں زون واری اساس پر امتحانی مراکز بنائے گئے ۔ حیدرآباد بھی آن لائن امتحانی مرکز ہے جو ساوتھ زون میں ہوتا ہے ۔ MBBS کی جملہ 150 نشستیں ہیں۔

TET امتحان کا انعقاد کلید Key کی اجرائی ایک ماہ میں نتائج
ٹیچرس کے اہلیتی امتحان اے پی ٹٹ کا 16 مارچ کو ریاست بھر میں پرُامن انعقاد عمل میں آیا ۔ سوالی پرچے کو چار کوڈ A,B,C,D میں پرچہ I اور II الگ الگ دیئے گئے ۔ پہلی کلید Key کی اجرائی کے بعد اندرون ایک ہفتہ غلطیوں کی نشاندہی کا موقع رہے گا ۔ اور اگر کوئی غلطی طباعت کی یا جوابات کی پائی جائے تو اس کی ماہرین کی رائے کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے فائنل Key جاری کی جائے اور نتیجہ ایک ماہ میں جاری کردیا جائے گا ۔ امیدوار کلید ” Key ” کو اپنے سوالی پرچہ کے کوڈ کے مطابق دیکھے جاسکتے ہیں۔TET میں کامیابی کیلئے OC زمرہ کیلئے 60 فیصد یعنی 90 نشانات اور BC زمرہ کیلئے 50 فیصد یعنی 75 نشانات کا حصول لازمی ہے اور ٹٹ میں کامیابی پر DSC کیلئے نہ صرف اہلیت ہوتی ہے بلکہ اس کے 20 نشانات DSC کے ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ TRT میں شمار کئے جاتے ہیں اور DSC کے 80 نشانات اور TET کے 20 نشانات پر DSC کے ذریعہ ٹیچرس کے تقررات ہوتے ہیں ۔