سبزیوں کا اچار

اجزاء : پیاز ایک پاؤ ، گاجر ( چھوٹی ) ایک پاؤ ، پھول گوبھی ، ایک پاؤ ، سبز چنے 50 گرام ، لہسن 25 گرام سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچہ ۔ ہری مرچیں حسب منشاء ۔ الائچی کے دانے ایک چائے کا چمچہ ، نمک حسب ذائقہ ، سرکہ ایک لیٹر ادرک 25 گرام ۔

ترکیب : پیاز ، گاجر ، پھول گوبھی اور سیم کی پھلیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں ۔ ادرک ، لہسن اور سبز مرچ باریک باریک کاٹ لیں ۔ تمام خشک مسالوں کو اچھی طرح پیس لیں ۔ اب سبز چھولوں سمیت تمام اجزاء کو ایک مرتبان میں اچھی طرح ملائیں اور اوپر سے سرکہ شامل کرکے لکڑی کے چمچے کی مدد سے خوب اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اس کے بعد مرتبان کو ڈھانپ کر دھوپ میں رکھ دیں اور وقتاً فوقتاً اسے ہلائیں رہیں ۔ تاہم بار بار ڈھکن نہ کھولیں اور نہ ہی چمچے سے چلائیں ۔ تین چار ہفتوں بعد استعمال میں لائیں ۔ تازہ سبزیوں سے اچار تیار کرنے کا یہ بہترین وقت ہے ۔ لہذا اس سے پہلے کہ فریش سبزیاں مارکٹ سے غائب ہوں آپ یہ مزید اچار فوری بناکر رکھ لیں ۔